ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ اور شہریوں کو نشانہ بنانے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی پھر دفتر خارجہ طلبی، احتجاج ریکارڈ کروایا گیا

بدھ 23 نومبر 2016 11:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23نومبر۔2016ء)پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ اور شہریوں کو نشانہ بنانے پر بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو ایک بار پھر دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔دفتر خارجہ نے بھارتی اشتعال انگیزی پر احتجاج ریکارڈ کروایا اور بھارتی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا۔مراسلہ میں کہا گیا کہ بھارت اشتعال انگیزی اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے سے باز آئے