لندن ثبوت ڈھونڈ نے نہیں اپنے بچوں سے ملنے گیا تھا، عمران خان

ملک سے کرپشن ختم ہوگی تو قوم کا فائدہ ہوگا، تحریک انصاف نے پانامہ لیکس کے حوالے سے 4رکنی کمیٹی ٹیم بھی تشکیل دیدی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی

بدھ 23 نومبر 2016 11:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23نومبر۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ لندن ثبوت ڈھونڈ نے نہیں اپنے بچوں سے ملنے گیا تھا، ملک سے کرپشن ختم ہوگی تو قوم کا فائدہ ہوگا، تحریک انصاف نے پانامہ لیکس کے حوالے سے 4رکنی کمیٹی ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پانامہ لیکس پر 4رکنی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کہا کہ حامد خان میڈیا کے دباؤ کی وجہ سے کیس سے علیحدہ ہو ئے، ہم نے پانامہ لیکس سے متعلق 4رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں نعیم بخاری، بابر اعوان، سکندرمحمند اور ملائکہ بخاری ہیں جبکہ کمیٹی کی سربراہی نعیم بخاری کریں گے، انہوں نے کہا کہ لندن میں ثبوت ڈھوندنے نہیں اپنے بچوں سے ملنے گیا تھا، کرپشن جب ملک سے ختم ہوگی تو عوام کو فائدہ ملے گا، انہوں نے کہا کہ قطری شہزادے کے خط نے کئی سوالات کھڑے ہو گئے ہیں، انکے ذہنوں میں بھی نہیں تھا کہ انہیں عدالت جانا پڑے گا، شہزادے کے خط کے بعد موٹوگینگ کے ٹی وی پر منہ ہی بدل گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس پاکستان کا کیس ہے اور تحریک انصاف عدالت کی مدد کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ شادی سنت رسول ہے لیکن ابھی میرا دھیان پانامہ کیس پر ہے۔