پاکستان کی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوجی کی لاش کو مسخ کرنے کی خبر کی تردید

بھارتی رپورٹ من گھڑت اور پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے،دفتر خارجہ

بدھ 23 نومبر 2016 11:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23نومبر۔2016ء) پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوجی کی لاش کو مسخ کرنے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاک آرمی ایل او سی پر غیر انسانی اور غیر پیشہ ورانہ سرگرمی میں ملوث نہیں بھارتی رپورٹ من گھڑت اور پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے، دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج لائن آف کنٹرول پر ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے لیکن فوج کسی غیر انسانی اور غیر پیشہ ورانہ سرگرمی میں ملوث نہیں بھارتی فوجی کی لاش کو مسخ کرنے کا الزام جھوٹا اور رپورٹ من گھڑت اور پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے، ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر 2003کے جنگ بندی معائدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے اور کشمیر میں ہونے والے مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے