دفاعی آئیڈیاز 2016ء نمائش کا پہلا دن

پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس اور ترکی کی وزارت دفاع کے درمیان سپر مشاق طیارے خریدنے کا سمجھوتہ

بدھ 23 نومبر 2016 11:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23نومبر۔2016ء)دفاعی سازوسامان کی عالمی نمائش آئیڈیاز 2016ء کے موقع پرپہلے دن پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس اور ترکی کی وزارت دفاع کے درمیان سپر مشاق طیارے خریدنے کا سمجھوتہ ہوا۔

(جاری ہے)

ترک وزارت دفاع کے ڈپٹی انڈر سیکرٹری مصطفیٰ شاکر اور پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کے چیئرمین ارشد ملک نے سمجھوتے پر دستخط کیے۔سمجھوتے کے تحت پاکستان ترکی کو 52سپر مشاق طیارے فراہم کرے گا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف بھی اس موقع پر موجود تھے۔