پاکستان کوشنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت دی جائے، ڈاکٹرملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کی شنگھائی تعاون تنظیم میں مبصرکی حیثیت سے شرکت

بدھ 23 نومبر 2016 11:35

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23نومبر۔2016ء)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہاہے کہ عالمی طاقتوں کے درمیان تناوٴدوبارہ ابھرتاجارہاہے ،پاکستان جغرافیائی لحاظ سے جنوبی ایشیاء کااہم ترین ملک ہے ،پاکستان کوشنگھائی تعاون تنظیم میں رکنیت دی جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روزنیویارک میں شنگھائی تعاون تنظیم کااجلاس منعقدہوا،اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون خصوصی طورپرشریک ہوئے۔

(جاری ہے)

ملیحہ لودھی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے 15سال مکمل ہونے پرمبصرکی حیثیت سے شرکت کی ۔انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان کوپاکستان کی اہمیت سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ ماضی کے بہت سے حل طلب تنازعات اب بھی ایجنڈے پرہیں ،شنگھائی تعاون تنظیم کی آبادی دنیاکی نصف آبادی کے برابرہے ۔دنیاکونئے چیلنجزاورتنازعات کاسامناہے،انتہاء پسندی ،دہشتگردی روزبروزبڑھتی جارہی ہے ،غربت اورانسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے ،اقوام عالم کوان مسائل پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے

متعلقہ عنوان :