کراچی میں زندگی لوٹ چکی، ملکی دشمنوں کا کراچی کو تباہ کرنے کا منصوبہ ناکام ہو چکا ہے،آرمی چیف

دشمن عناصر کو واپس نہیں آنے دیں گے، جنرل راحیل شریف کا کور ہیڈکوارٹر زکراچی کا الوداعی دورہ ،خطاب

جمعرات 24 نومبر 2016 11:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24نومبر۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں زندگی لوٹ چکی، ملکی دشمنوں کا کراچی کو تباہ کرنے کا منصوبہ ناکام ہو چکا دشمن عناصر کو واپس نہیں آنے دیں گے، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بدھ کے روز کور ہیڈکوارٹر ز کراچی کا الوداعی دورہ کیا، کراچی پہنچنے پر کور کمانڈر کراچی کور لیفٹننٹ جنرل نوید مختار نے ان کا استقبال کیا، آرمی چیف جوانوں اور افسروں سے ملے، انہوں نے اپنے خطاب میں کراچی میں امن کی بحالی میں رینجرز کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ کراچی میں امن بحال ہو اور زندگی لوٹ چکی ہے اور معیشت کی بحالی میں کراچی کی کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک کے دشمن کراچی کو تباہ کرنا چاہتے تھے ملکی دشمنوں کا کراچی تباہ کرنے کا منصوبہ ناکام ہو چکا ہے اب ملک دشمن عناصر کو کراچی میں واپس نہیں آنے دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ امن و امان کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت کی جارہی ہے، انہوں نے بین الاقوامی سرحدوں کا دفاع کرنے والے جوانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا فوج کی روایت کے مطابق پیشہ ورانہ معیار پر توجہ رکھی جائے گی، انہوں نے سندھ میں سماجی شعبوں میں عوام کی مدد کرنے پر کراچی کور کو سراہا۔