ملک میں32 سال بعد کمپنیز بل2016ء کی صورت میں تاریخی قانون سازی کی گئی ہے،اسحاق ڈار
ایس ای سی پی نے قانون پر عملدرآمد کرتے ہوئے کمپنیوں کو نوٹسز جاری کرنا شروع کردئیے ہیں جو خوش آئند ہے بدقسمتی سے ماضی میں قانون بن جاتا تھا مگر اس پر مکمل عملدرآمد نہیں ہوپاتا تھا اس کمزوری پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں،وزیر خزانہ کا سیمینار سے خطاب کابینہ نے جی او جی پی میں شمولیت کے لئے طریقہ کار شروع کرنے کی ہدایت کی ہے
جمعرات 24 نومبر 2016 11:38
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24نومبر۔2016ء)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں32 سال بعد کمپنیز بل2016ء کی صورت میں تاریخی قانون سازی کی گئی ہے اورایس ای سی پی نے قانون پر عملدرآمد کرتے ہوئے کمپنیوں کو نوٹسز جاری کرنا شروع کردئیے ہیں جو خوش آئند ہے،بدقسمتی سے ماضی میں قانون بن جاتا تھا مگر اس پر مکمل عملدرآمد نہیں ہوپاتا تھا اس کمزوری پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں ایف بی آر کو دوست بورڈ آف ریونیو بننے کی ضرورت ہے۔
کابینہ کے اجلاس میں او جی پی میں شمولیت کے لئے طریقہ کار شروع کرنے کی ہدایت کی ہے،او ای سی ڈی فورم کے2018ء میں ممبر بن جائیں گے جس سے سوئٹزرلینڈ سے معلومات حاصل کر سکیں گے اور ای سی ڈی کے انسداد رشوت کا ممبر بننے کیلئے جلد اپلا ئی کریں گے۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بدھ کو اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے۔کمپنیز بل2016ء کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کی ہے11نومبر کو اس کا آرڈیننس جاری ہونے کے بعد ایس ای سی بی نے حلاف ورزی کرتے کرنے والی کمپنیوں کو کوئس بھجوانا شروع کردئیے ہیں جوکہ ایک شاندار عمل ہے،بدقسمتی سے ماضی میں قانون بن جانا تھا مگر اس پر عمل درآمد نہیں ہونا تھا ان کمزوریوں پر قابو پانے کی کوشش کرنی چاہئے۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ بیوروکریس کے ساتھ کام کرتے ہوئے میں بھی بیوروکریٹ بن گیا جسے بہت سے لوگوں کو باہر سے بلا کر پاکستان کے لئے کام کرنے کو کہا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ کمشنر بل2016ء ملک کی ضرورت تھی اس لئے آرڈیننس کی صورت میں جاری کیا اب اس کو قومی اسمبلی میں پیش کردیا ہے اگر ممبران اسمبلی کی جانب سے اچھی رائے دی جائے گی تو اس کو شامل کریں گے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ او ای سی ڈی کے 2018ء میں ممبر بن جائیں گے جس کے بعد سوئٹزرلینڈ ودیگر ممالک سے تعلقات بننے میں آسانیاں ہوگی اس کے علاوہ او ای سی ڈی کے انسداد رشوت کا ممبر شپ کے پاس اپلائی کر رہے ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ کابینہ نے آج کے اجلاس میں او جی پی کا ممبر بننے کے لئے بات چیت شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے،یہ فارم برطانیہ امریکہ ودیگر 70ممالک پر مشتمل ہے اس سے دنیا کے ساتھ کھڑا ہونے کا موقع مل سکے گا۔انہوں نے کہا کہ اس فارم کا ممبر بننے کے لئے80فیصد کام مکمل ہو چکا ہے دیگر20فیصد بھی جلد مکمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہت وسائل ہیں اور میرا ایمان ہے کہ پاکستان ایک دن اقوام عالم میں کھڑا ہوگا ۔اس سے قبل وزیراعظم کے مشیر ریونیو ہارون اختر نے کہا کہ کمپنیز بل2016ء سے غیر ملکی سرمایہ کاری اور کاروبار ماحول دوست فراہم ہوسکے گا اور ایف بی آر منی لانڈرنگ کی تحقیقات بھی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا اختیار ایف بی آر کے پاس ہی ہونا چاہئے،قانون کے نفاذ کے بعد کمپنیوں کو نوٹسز جاری ہونا شروع ہوگئے ہیں جو کہ خوش آئند ہے،میری کمیٹی کو بھی اس قانون کے تحت نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ایس ای سی پی کے چےئرمین ظفرحجازی نے کہا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی رہنمائی کے بغیر قانون سازی کرنا ممکن نہیں تھا اس لئے ان کے شکرگزار ہیںمزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 24 نومبر 2016 کی مزید خبریں
-
پاکستان کے پہلے3ڈی ٹی ایچ لائسنسوں کے اجرا ء کیلئے بولی تقریبا 4ارب ہوگئی
-
قومی اسمبلی، حکومت نے قرآن و سنت کی روشنی میں قانون سازی کی یقین دہانی کرا دی
-
پانامہ پر سپریم کورٹ کو ایکشن نہیں لینا چاہئے تھا،علی احمد کرد
-
وزیر اعظم نواز شریف جلد مظفر آباد کا دورہ کرینگے
-
آرمی چیف جنرل راحیل شریف باوقار انداز میں رخصت ہو رہے ہیں ، تاریخ اور دنیا انہیں یاد رکھے گی اور ان پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکے گا،محمود خان اچکزئی
-
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کے سبب اسپتال منتقل
-
وزیراعلیٰ سندھ کاکیڈیٹ کالج لاڑکانہ کے علیل بچے کے والد کو فون،بچے کا مکمل علاج کروانے کی یقین دہانی
-
پر ویز مشرف سے ممتازمذہبی راہنما مولانا احترام الحق تھانوی کی دوبئی میں ملاقات
-
لاہور، پنجاب بھر میں خشک سردی کے باعث نزلہ‘ کھانسی اور سانس کی بیماریاں پھیلنے لگیں
-
ایل اوسی پر نیلم اور کوٹلی سیکٹر میں بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے3پاکستانی فوجیوں سمیت 12 افراد شہید
-
آرمی چیف نے بھارتی جارحیت کا موثر اور فوری جواب دینے کی ہدایت کردی
-
وزارت دفاع نے نئے آرمی چیف اورنئے جوائنٹ چیف آف سٹاف کی تقرری کیلئے سمری وزیراعظم کوارسال کردی
-
جہانگیرترین اور عمران خان کی آف شور کمپنیوں سے متعلق کیس
-
سپریم کورٹ نے سندھ میں شراب کی فروخت پر پابندی سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا
-
تحریک انصاف کا 24ویں آئینی ترمیم کی بھرپور مخالفت کا فیصلہ
-
کراچی میں زندگی لوٹ چکی، ملکی دشمنوں کا کراچی کو تباہ کرنے کا منصوبہ ناکام ہو چکا ہے،آرمی چیف
-
سی پی پی اے کی اکتوبر کے لیے بجلی کی قیمت میں2.60روپے فی یونٹ کمی کی درخواست
-
ملک میں32 سال بعد کمپنیز بل2016ء کی صورت میں تاریخی قانون سازی کی گئی ہے،اسحاق ڈار
-
چیئرمین قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس
-
سی پیک کے خلاف سازشوں اور ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے بھارت نے پاکستان کے ساتھ تعلقات خراب کئے،دفتر خارجہ
-
ملک میں ایل این جی آنا شروع، گیس کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی،جام کمال
-
عمران خان نے فواد چوہدری کو پارٹی کا چیف ترجمان مقرر کردیا
-
پارلیمنٹ میں قانون سازی ہو رہی ہے لیکن ممبرز موجود نہیں ہیں،خورشید شاہ
-
نکراچی ٹرین حادثہ ڈرائیور،اسسٹنٹ ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا،وزیر ریلوے
-
98صنعتی یونٹوں کی نجکاری کی گئی،19فعال ہیں،زاہد حامد
-
مودی سرکار کی طرح بھارتی میڈیا بھی الزام تراشیوں پر اتر آیا
-
2016 ء کے آخر تک پاکستان بھر سے پولیو کا خاتمہ ہو جائے گا،یونیسف کا دعویٰ
-
کتلان پولیس نے ایک ہی تصویر کے ساتھ 4 مختلف ناموں کی سپینش شناختی دستاویزات رکھنے والے تارک وطن کو گرفتار کر لیا
-
فرانس جرمنی میں پائلٹ یونین کا دو روز ہ ہڑتال کا اعلان
-
معزول یمنی صدر صالح کا ہمنوا ری پبلیکن گارڈز کمانڈر ہلاک
-
سعودی عرب،مرحوم شاہ عبداللہ کے قتل کی سازش پر چار مشتبہ افراد کا ٹرائل
-
بھارت میں چھ ماوٴ باغی ہلاک
-
فلپائن میں مغوی جرمن شہری کی رہائی کیلئے مدد کی اپیل
-
جاپان اورجنوبی کوریا کے مابین متنازعہ دفاعی انٹیلی جنس کے تبادلہ کے معاہدے پردستخط
-
کمبوڈیا، اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ عدالت میں انسانیت سوز جرائم پر دواعلیٰ سابق رہنماوٴں کو عمرقیدکی سزابرقرار
-
سمندری طوفان بادوباراں اوٹو کا رخ وسطی امریکہ کی طرف مڑگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.