فلپائن میں مغوی جرمن شہری کی رہائی کیلئے مدد کی اپیل

جمعرات 24 نومبر 2016 11:43

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24نومبر۔2016ء)فلپائن میں گزشتہ ماہ اغوا کر لیے جانے والے ایک جرمن شہری کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں وہ بظاہر اپنی رہائی کی خاطر تاوان ادا کرنے کی درخواست کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

منیلا حکام کے مطابق اس جرمن شہری کو ابو سیاف نامی دہشت گرد گروہ نے پانچ نومبر کو اغوا کیا ہے۔ 70 سالہ اس جرمن کو جنوبی فلپائن سے اغوا کیا گیا تھا جبکہ اس کارروائی میں اس کی اہلیہ ہلاک ہو گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :