کمبوڈیا، اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ عدالت میں انسانیت سوز جرائم پر دواعلیٰ سابق رہنماوٴں کو عمرقیدکی سزابرقرار

جمعرات 24 نومبر 2016 11:45

نوم پنھ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24نومبر۔2016ء)کمبوڈیاکی اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ خصوصی عدالت نے انسانی کے خلاف جرائم پربدھ کوخیمروج کے دواعلیٰ سابق رہنماوٴں کوسنائی جانے والی عمرقیدکی سزابرقراررکھی ،جس سے قتل عام پردوسری مرتبہ مقدمے کی کارروائی کرنے کے پیش نظران کی رہائی کی امیدوں پرپانی پھرگیاہے ۔

(جاری ہے)

”بردارنمبردو“نوے سالہ نیون چی اورریاست کے سابق سربراہ پچاسی سالہ کھایوسمپھن پہلے دواعلیٰ رہنماتھے جنہیں 2014ء میں 1975ء سے 1979ء تک کمبوڈیاکے دوملین تک عوام کوموت کے گھاٹ اتارنے کے الزام میں جیل بھیجاگیاتھا۔

انہوں نے اپنی سزاوٴں کے خلاف اپیل کی اورعدالت پرمتعددخامیوں کاالزام لگایااورججوں پرحکومت کے تحت ان کے ذ اتی تجربات کی وجہ سے غیرجانبداررہنے میں ناکام رہنے کاالزام لگایا۔بدھ کوکئی ماہ کی سماعتوں کے بعدبنچ نے سزاوٴں کوبرقراررکھاتاہم بعض قانونی غلطیوں جوابتدائی سماعت کے دوران کی گئی کوقبول کرلیا۔

متعلقہ عنوان :