سمندری طوفان بادوباراں اوٹو کا رخ وسطی امریکہ کی طرف مڑگیا

طوفان کے جزائرغرب الہندمیں قوت حاصل کرنے کا امکان،پانامہ میں تین ہلاکتیں

جمعرات 24 نومبر 2016 11:45

پانامہ سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24نومبر۔2016ء)سمندری طوفان بادوباراں اوٹوکے بارے میں پیشنگوئی کی گئی ہے کہ وہ جزائرغرب الہندمیں قوت حاصل کریگا،طوفان کارخ گزشتہ روزوسطی امریکہ کی طرف مڑگیاہے ،جس کی وجہ سے پانامہ میں تین اموات ہوئی ہیں اورکوسٹاریکااورنیکاراگوامیں ساحلی علاقوں میں سے انخلاء کاعمل بروئے کارلاناپڑاہے ۔

(جاری ہے)

اوٹو2016ء کے اٹلانٹک سیزن کاساتواں سمندری طوفان بن گیاہے ۔

سمندری طوفان بادوباراں جس کی زیادہ سے زیادہ حدرفتار75میل (120کلومیٹر)فی گھنٹہ ہے کے بارے میں توقع ہے کہمغرب کی جانب بڑھتے ہوئیاس کی شدت اوررفتارمیں اضافہ ہوجائیگا۔یہ طوفان ٹکڑانے سے قبل جمعرات کوکوسٹاریکاراورنیکاراگوپہنچے گا،یہ بات طوفان بادوباراں کے مرکزنے بتائی ہے ۔اس وقت سمندری طوفان کی ہواوٴں کی رفتارمرکزسے دس میل تک پھیلی ہوئی ہے ۔