قومی اسمبلی، حکومت نے قرآن و سنت کی روشنی میں قانون سازی کی یقین دہانی کرا دی

1985سے لیکر 2015تک اسلامی نظریاتی کونسل نے کل78 رپورٹس پیش کیں لیکن ان پرعملدرآمد نہیں ہو سکا،مولانا شیرانی

جمعرات 24 نومبر 2016 10:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24نومبر۔2016ء) قومی اسمبلی کو وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے اسلامی نظریاتی کونسل کے طرف سے پیش کی گئی رپورٹوں کے مطابق قرآن و سنت کی روشنی میں قانون سازی کی یقین دہانی کرا دی، بدھ کے روز قومی اسمبلی میں قومی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ1985سے لیکر 2015میں اسلامی نظریاتی کونسل نے جو رپورٹس پیش کی ہیں وہ کل78ہیں جو کہ کتابوں کی شکل میں موجود ہیں جبکہ ان میں سے41سالانہ ریکارڈ پر موجود ہیں جبکہ24کتابیں اسلام کے مختلف موضوعات پر مشتمل ہیں جبکہ13کتابیں مختلف موضوعات پریس پر رپورٹس پیش ہو چکی ہیں لیکن ان پر ابھی تک عملدرآمد نہیں ہو سکا لیکن اب یہ ضروری ہو چکا ہے کہ اسلامی قوانین اختیار کئے جائیں اور ضابطہ اختیار بنایا جائے تاکہ اسلامی قوانین پر عمل درآمد ہو سکے، قبل ازیں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے سپیکر کی اجازت سے تحریک پیش کی کہ یہ ایوان اسلامی نظریاتی کونسل کی رپورٹوں پر بحث کرے جبکہ بعدازاں انہوں نے بحث سمیٹتے ہوئے کہا کہ اگر آئین پاکستان کے مطابق تمام تر قانون سازی قرآن و سنت کی روشنی میں ہونی چاہئے اس حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کی رپورٹس اہم ہیں قانون سازی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :