پر ویز مشرف سے ممتازمذہبی راہنما مولانا احترام الحق تھانوی کی دوبئی میں ملاقات

ملک میں سیاسی و سماجی معاملات میں کردارادا کرنے کی دعوت دی

جمعرات 24 نومبر 2016 11:12

اسلا م آبا د( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24نومبر۔2016ء)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پر ویز مشرف سے ممتازمذہبی راہنما مولانا احترام الحق تھانوی نے دوبئی میں ملاقات کی۔انہوں نے پرویز مشرف کے دورحکومت کو سراہتے ہوئے انہیں ملک میں سیاسی و سماجی معاملات میں کردارادا کرنے کی دعوت دی۔تفصیلات کے مطابق منگل کو دوبئی میں اے پی ایم ایل کے چیئرمین پرویز مشرف سے ممتاز مذہبی راہنما مولانا احترام الحق تھانوی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں مولانااحترام الحق تھانوی نے پرویز مشرف کے دوراقتدار میں لائی گئی اصلاحات کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف دور میں بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی آزادی کے لئے راست اقدامات کئے گئے جن کی مثال نہیں ملتی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ پرویز مشرف ملکی سیاسی و سماجی معاملات میں اپنا اہم کرداراداکریں۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف کا ماضی اس بات کا غماز ہے کہ صرف وہی ملک کو مسائل سے نکال کر بین الاقوامی دنیا میں اعلیٰ مقام دلا سکتے ہیں۔انہوں نے اے پی ایم ایل کے سربراہ کو اپنی بھر پور حمایت کا یقین دلایا اور دعوت دی کہ وہ پاکستانی سیاست میں اپنا کردارادا کریں۔اس موقع پر پرویز مشرف نے کہا کہ وہ قوم کی امنگوں سے آگاہ ہیں اور جلد پاکستان آکر اپنا فعال کردارادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :