لاہور، پنجاب بھر میں خشک سردی کے باعث نزلہ‘ کھانسی اور سانس کی بیماریاں پھیلنے لگیں

شہری گھروں سے نکلتے ہوئے چہرے کو ڈھانپ کر باہر نکلیں ، ڈاکٹرز

جمعرات 24 نومبر 2016 11:12

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24نومبر۔2016ء ) لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک سردی کے باعث نزلہ‘ کھانسی اور سانس کی بیماریاں پھیلنے لگیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شہری گھروں سے نکلتے ہوئے چہرے کو ڈھانپ کر رکھیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ کے بعد خشک سردی کا راج جاری ہے۔

(جاری ہے)

ہوا میں ہر طرف معلق مٹی اور گرد کے زرات کے باعث شہریوں میں سانس اور گلے کے امراض جنم لے رہے ہیں۔بڑھتی آلودگی سے بچاو کیلئے ناک‘ کان اور گلے کے ماہر ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس موسم میں شہریوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ گھروں سے باہر نکلتے ہوئے اپنے چہرے کو ماسک اور کپڑے سے ڈھانپ کر نکلیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خشک سردی بچوں کو سب سے زیادہ متاثر کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :