دفاعی نمائش آئیدیاز 2016 : پاکستان کے الخالد ٹینک کا جدید ترین ورژن الخالد ون متعارف کرادیا

جمعہ 25 نومبر 2016 11:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25نومبر۔2016ء)کراچی میں جاری دفاعی نمائش آئیدیاز 2016 میں پاکستان کے الخالد ٹینک کا جدید ترین ورژن الخالد ون متعارف کرادیا ہے، ٹینک جنگ کی صورت میں دشمن کے عقب میں پہنچ کر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی مصنوعات کے متعلق ہونے والی نمائش میں شہری علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کیلئے نئی بکتربند گاڑیاں بھی متعارف کرائی گئی ہیں۔

70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ایک بار کی فیولنگ میں ساڑھے چارسو کلومیٹر تک کا سفر کرکے دشمن کے عقب میں پہنچنے کی صلاحیت، 125 ملی میٹر کی طاقت ور بیرل سے ایک منٹ میں 6 سے 8 گولے فائر کرنے والا جدید ترین پاکستانی ٹینک الخالد ون، جو 3ہزار میٹر تک ٹھیک ٹھیک نشانہ لگا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے لیاری میں گینگ وار کیخلاف کارروائی کے د وران تباہ ہونے والی بی سکس لیول کی بکتر بند گاڑی کی جگہ اب پروٹیکٹر وہیکل بی 7متعارف کرائی گئی ہے جو اسٹیل بلٹ سے بھی تحفظ دے سکتی ہے۔

شہری علاقوں میں دہشت گردوں سے مقابلے کیلئے دو بکتربند گاڑیاں ڈریگن اور طلحہ ہیں جو ہیوی فائر اور راکٹ لانچر کے خلاف تحفظ فراہم کرتی ہیں، پنجاب میں چھوٹو گینگ کے خلاف یہی بکتر بند گاڑیاں استعمال ہوئیں۔پاکستان نے الخالد ٹینک سیمت اپنی دیگر مصنوعات دوست ملکوں کو فروخت کیلئے پیش کردی ہیں، آئیڈیاز 2016 میں شریک غیرملکی مندوبین نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی مصنوعات میں زبردست دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :