پانامہ لیکس پر ثبوت سامنے آگئے ہی ،عدالتی فیصلہ تاریخ ساز ہوگا ،عمران خا ن

حکومت اور شریف خاندان کے ذہن میں ہی نہیں تھا معاملہ سپریم کورٹ میں پہنچ جائیگا یہ شریف فیملی کی ذاتی کرپشن ہے پانامہ لیکس میں میرا نام نہیں ، وزیراعظم کا ہے ،میرا بھی احتساب کیا جائے،صحافیوں کے وفد سے گفتگو

اتوار 27 نومبر 2016 12:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27نومبر۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس معاملے کے ثبوت سامنے آگئے ہیں۔ اس معاملے پر عدالتی فیصلہ تاریخ ساز ہوگا حکومت اور شریف خاندان کے ذہن میں ہی نہیں تھا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں پہنچ جائے گا۔ یہ شریف فیملی کی ذاتی کرپشن ہے۔ ان خیالات کا اظہار بنی گالا میں سپریم کورٹ بیٹ کے صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کے ثبوت نہیں ملتے تو لندن فلیٹس کا انکشاف نہ ہوتا۔ پانامہ لیکس میں میرا نام نہیں ہے۔ وزیراعظم کا ہے میرا بھی احتساب کیا جائے۔ وزیراعظم نواز شریف کے قومی اسمبلی کے خطاب میں قطر کے شہزادوں کا کوئی ذکر نہیں تھا اب کیسے یاد آیا۔ دیکھے ہیں وہ عدالت میں کیا دلائل دیتا ہے۔

(جاری ہے)

میرا بھی دل چاہتا ہے کہ کیس میں خود دلائل دوں ہم سیاسی طورپر کیس جیت چکے ہیں قانونی طور پر اچھے دلائل آگئے ہیں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے ذہن میں نہیں تھا کہ معاملہ سپریم کورٹ تک جائے گا لیکن الله نے ان کی چوروں کو بے نقاب کیا ۔

انہوں نے کہا کہ یہ شریف فیملی کی ذاتی کرپشن ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف ریاست کے ذرائع استعمال ہورہے ہیں ۔ ایف بی آر اور الیکشن کمیشن میرے پیچھے لگے ہوئے ہیں تاہم انہیں کچھ حاصل نہ ہوگا۔