صدر و وزیراعظم سے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی الگ الگ ملاقات ،نئے عہدہ سنبھال پر مبارکباد ، پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال

مسلح افواج اپنے مادر وطن کی حفاظت کیلئے پوری طرح تیار ہیں، جنرل زبیر محمود حیات

بدھ 30 نومبر 2016 11:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے الگ الگ ملاقات کی، صدر اور وزیراعظم نے نئے عہدہ سنبھال پر مبارکباد پیش کی، چیئرمین جوائنٹ جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ مسلح افواج اپنے مادر وطن کی حفاظت کیلئے پوری طرح تیار ہیں،تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اسلام آباد میں صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ملاقات کی، ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات کے دوران صدر مملکت نے کہا پاک فوج نے ضرب عضب میں دہشتگردوں کے خلاف لازوال کامیابیاں حاصل کی ہے، صدر مملکت نے جنرل زبیر محمود حیات کی خدمات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ ملک ان کے تجربے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائے گا،جوائنٹ چیفس اف اسٹاف نے صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مسلح افواج اپنے مادر وطن کی حفاظت کیلئے پوری طرح تیار ہے، قبل ازیں چیئرمین جوائنٹ آف اسٹاف کمیٹی نے وزیراعطم نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعطم نے عہدہ کی نئی ذمہ داریاں سنھبالنے پر جنرل زبیر محمود حیات کو مبارکباد دی اور ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا جس پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف کمیٹی نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :