چیئرمین تحریک انصاف کا پانامہ کیس کی سماعت پر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

عمران خان کی قانونی ٹیم سے اہم ملاقات، پانامہ کیس کے حوالے سے مختلف پہلووں پر غور،نئی معلومات، دستاویز اور دلائل کا مفصل جائزہ لیا گیا

بدھ 30 نومبر 2016 11:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2016ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنی قانونی ٹیم سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت کے حوالے سے مختلف پہلووں پر غور کیا گیا اور عدالت میں پیش کی جانے والی نئی معلومات، دستاویز اور دلائل کا مفصل جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

قانونی ٹیم کے ساتھ اس اہم ملاقات میں شریف خاندان کے معاونین کے حوالے سے قیمتی معلومات کا بھی بغورمشاہدہ کیا گیا۔ ملاقات میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے فیصلہ کیا کہ وہ سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ بھی جائیں گے۔