وزیراعظم کی زیر صدارت سی پیک کے حوالے سے اہم اجلاس

2013میں حکومت سنبھالی تو ملک بدترین معاشی بدحالی کا شکار تھا، میاں نواز شریف چین نے مشکل وقت میں معاشی بحالی کے لئے مدد کی، تعاون سے سی پیک حقیقت میں بدل گیا، چین کے تعاون سے سی پیک حقیقت میں بدل گیا، وزیراعظم

جمعرات 1 دسمبر 2016 10:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2016ء)وزیراعطم نواز شریف نے کہا ہے کہ 2013میں حکومت سنبھالی تو ملک بدترین معاشی بدحالی کا شکار تھا، چین نے مشکل وقت میں معاشی بحالی کے لئے پاکستان کی مدد کی، چین کے تعاون سے سی پیک حقیقت میں بدل گیا، پاکستانی حکومت اور عوام تعاون کرنے پر چین کی حکومت اور عوام کے مشکور ہیں، تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور احسن اقبال بھی شریک ہوئے، اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے پاک چین اقتصادی راہداری پر وزیراعظم نواز شریف کو بریفنگ دی، وزیراعظم نواز شریف پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا، اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری خطے کے ممالک اور دنیا کے لئے پرکشش ہے، گوادر اور سی پیک سے ملک کی اقتصادی صورتحال کی بحالی کے لئے ہماری کوشش ثمر اور ثابت ہورہی ہیں، گوادر کی ترقی توانائی اور صنعتی منصوبوں میں مضمر ہے، اقتصادی راہداری سے دنیا میں پاکستان کا مثبت پہلو اجاگر ہوا، اقتصادی راہداری منصوبوں کی تکمیل سے غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی، انہوں نے کہا کہ 2013میں حکومت سنبھالی تو ملک بدترین معاشی بدحالی کا شکار تھا، چین نے اقتصادی صورتحال کی بہتری کے لئے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستانی حکومت اور عوام چینی حکومت اور عوام کے مشکور ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ چینی قیادت کے وژن نے سی پیک اور اقتصادی راہداری کو حقیقت میں بدلنے کے لئے ساتھ دیا، 2013میں دورہ چین سے ترقی اور دوطرفہ تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوا، پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کا اقتصادی اور تزویراتی قدم ہے، اقتصادی راہداری منصوبوں کی تکمیل پاکستان اور چین کی مضبوط دوستی کی عکاس ہے، اقتصادی راہداری منصوبوں کی تکمیل سے غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی۔