آئی ایس پی آر کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی حسین نواز سے ملاقات کی خبر کی تردید

جمعرات 1 دسمبر 2016 11:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2016ء)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز سے ملاقات کی خبر کی تردید کردی ہے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف کی حسین نواز سے ملاقات کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے اور نہ ہی چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل زبیر حیات کی بھی حسین نواز سے کوئی ملاقات ہوئی ہے، آئی ایس پی آر ان خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاک کمیٹی جنرل زبیر حیات سے منسوب خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ایسی کسی ملاقات کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔