حکومت پنجاب نے مضرصحت تیل،گھی بنانیوالوں کی فہرست جاری

جمعہ 2 دسمبر 2016 10:58

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2016ء )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے حالیہ دنوں تیل اور گھی کی درجنوں فیکٹریوں پر چھاپے مارے گئے۔اس دوران کئی فیکٹریوں کو سیل کردیاگیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ٹیسٹنگ کیلیے کئی گھی اور تیل بنانے والی کمپنیوں سے سمپلز جمع کئے۔ اس دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ان مصنوعات کو صحت کے لیے نقصان دہ اور وٹامن اے سے عاری قراردیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ایسے اداروں کی فہرست جاری کی گئی جہاں کی مصنوعات صحت کیلیے نقصان دہ ہیں۔

(جاری ہے)

اس فہرست میں شان کوکنگ آئل،شان بناسپتی،اسمارٹ کنولہ کوکنگ آئل، غنی کوکنگ آئل،شاہ تاج کوکنگ آئل،سویا سپریم کوکنگ آئل،کشمیر کنولا آئل اور کوکو بناسپتی شامل ہیں۔اس کے علاوہ صوفی سن فلاور کوکنگ آئل،سویا سپریم بناسپتی،اولیو پریمیم کنولا آئل،مومن کوکنگ آئل ،معیار بناسپتی،مومن بناسپتی،سیزن بناسپتی،سن ڈرپ کوکنگ آئل،تلو بناسپتی،تلو کوکنگ آئل، سلوویا اسپینش اولیوآئل،مان بناسپتی،نازبناسپتی،کسان ویجیٹیبل گھی اور ملٹا بناسپتی کو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا گیاہے۔ ان مصنوعات میں ایسڈ اور مصنوعی فلیور کی مقدار انتہائی زیادہ قرار پائی۔

متعلقہ عنوان :