پیدائشی مسلم لیگی ہوں ،مسلم لیگ میری جماعت ہے، شمولیت سے کوئی نہیں روک سکتا، (ن)لیگ میں شمولیت کا اعلان وقت آنے پر کروں گا،موجودہ پارلیمنٹ تین سال قبل ختم ہوجانی تھی میں نے پارلیمنٹ کو بچانے کیلئے قربانی دی، پارلیمنٹ اور جمہوریت کو بچانے کیلئے کبھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا نہ کبھی کروں

سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 2 دسمبر 2016 10:03

خانیوال ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2016ء ) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ پیدائشی مسلم لیگی ہوں ،مسلم لیگ میری جماعت ہے ،مسلم لیگ میں شمولیت سے کوئی نہیں روک سکتا،مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان وقت آنے پر کروں گا،جب ملک میں کوئی مسلم لیگی نہیں تھا میں نے قربانیاں دیکر مسلم لیگ کو زندہ رکھااور سالوں پابند سلال کی صعبتیں کاٹیں،مسلم لیگ پاکستان بنانے والی پارٹی ہے،موجودہ پارلیمنٹ تین سال قبل ختم ہوجانی تھی میں پارلیمنٹ کو بچانے کیلئے قربانی دی،میں پارلیمنٹ اور جمہوریت کو بچانے کیلئے کبھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا نہ کبھی کروں گا،ملک کا واحد سیاستدان ہوں جس کو 11مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے،،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹھٹھہ صادق آباد کے چک نمبر138دس آر میں ممتاز بزرگ سیاستدان آرائیں برادری کی سرکرد ہ شخصیت چوہدری حاجی احمد دین آرائیں مرحوم کی وفات پر ان کے بیٹوں سے اظہار تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی چند غلط فہمیوں کی بنیاد پر ہوئی ،میں ملک وقوم کے اصولی معاملات کی جدوجہد کر رہاہوں اگر مسلم لیگ (ن) کو میری یہ بات منظور ہوئی میں اسی وقت مسلم (ن) میں شمولیت کا اعلان کردوں گا،انہوں نے کہا کہ جس عوام نے مجھ پر اعتماد کو اظہار کرتے ہوئے 11مرتبہ ایم این اے بنایا ان کے کردار اور محبت کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا ، انہوں نے کہا کہ جب میں بیمار ہوا توسابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی طرف علاج کیلئے ایک کروڑ روپے کی آفر ہوئی ،مگر میں نے وہ آفر ٹھکرا دی کیوں کہ میں نے ہی پارلیمنٹ میں یہ قانون پاس کروایا کہ پاکستان عوام کے پیسوں سے کوئی ایم این اے بیرون ملک علاج کیلئے نہیں جائے گا،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو ملک کا آئین اور قانون مقدس ہونا چاہیے،لوٹ مار کرپشن کی بجائے عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنا چاہیے،میں آخری سانس تک ملک وقوم کے اصولی مفادات کی جدوجہد کرتا رہوں گا،انہوں نے کہا کہ حلقہ جہانیاں سے تین مرتبہ ایم این اے منتخب کروانے میں مرحوم چوہدری حاجی احمد دین اور آرائیں برادری نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیاجس کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا،چوہدری احمد دین مرحوم نے مجھے ہمیشہ ناقابل شکست بنانے کیلئے اہم سیاسی کردار اداکیا،ان کے ساتھ اور محبت ہمیشہ یاد رہے گی،اس موقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 219جہانیاں چوہدری خالد جاوید آرائیں ،چوہدری ماسٹر ظفر اقبال آرائیں،چوہدری طارق جاوید آرائیں،چوہدری امجد آرائیں،چوہدری خالد مسعود آرائیں، محمد مکی،فریاد چوہدری ،محمد عرفان،مصعب ،سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔