پانامہ لیکس پر عدالت سے انصاف کی اُمید لگائے بیٹھے ہیں، یہ ملک کے مستقبل اور تقدیر کا مسئلہ ہے ،عمران خان
اس پر اگر مگر اور چو چراں نہیں ہوگی اور نہ ہم اپنے موقف سے ہٹیں گے جب حکومتیں کرپشن پر ہاتھ ڈالتی اور اپنے عوام پر خرچ کر تی ہیں تو معاشرے خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوتے ہیں،پن بجلی سے مقامی لوگوں کو سستی بجلی فراہم ہو گی اور یہ بجلی ماحول دوست بھی ہو گی یہ کوئلے سے پیدا ہونے والے ماحول دشمن بجلی سے بہتر ہے،سوات میں 84 میگاواٹ گورکین ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے سنگ بنیاد کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب
ہفتہ 3 دسمبر 2016 11:27
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3دسمبر۔2016ء)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے معاشرتی اور اقتصادی خوشحالی کو کرپشن کے خاتمے سے مشروط کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب حکومتیں کرپشن پر ہاتھ ڈالتی ہیں اور حکومتیں اپنے عوام پر خرچ کر تی ہیں تو معاشرے خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوتے ہیں۔ وہ مٹلتان سوات میں 84 میگاواٹ گورکین ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے سنگ بنیاد کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔
پاکستان سے سرمایہ کاروں نے دوسرے ملکوں کا رخ اسلئے کیا کہ یہاں اداروں میں کرپشن عروج پر تھی اور یہ کرپشن سیاسی آقاؤں کے ایماء پر ہوتی رہی حتیٰ کہ پاکستان کے اپنے سرمایہ کاروں نے بنگلہ دیش جیسے ترقی پذیر ملک کا رخ کیا۔جب کرپشن ہوتی ہے تو سرمایہ کار، سرمایہ کاری کرنے سے ہاتھ ر وک لیتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے خیبرپختونخو اکے وزیراعلیٰ اور پوری ٹیم کو اُونچی سطح پر کرپشن کے خاتمے پر مبارکباد دی اور صوبے کی ترقی کی بنیادشفاف طریقے سے رکھ کر نئے خیبرپختونخوا کی سوچ کو عملی جامہ پہنایا ۔
تاریخ میں پہلی بار پن بجلی کے شعبے میں چھ پراجیکٹس کیلئے 72 سرمایہ کاروں نے حصہ لیا۔اس سے پہلے سرمایہ کار یہاں سرمایہ کاری سے کتراتے تھے اب انہیں پتہ ہے کہ اداروں میں کرپشن نہیں اور اُن سے کوئی رشوت نہیں مانگے گا۔عمران خان نے کہاکہ قوموں کی ترقی کیلئے دو اہم نقات ہوتے ہیں کہ وہاں کے ادارے مضبوط کئے جائیں جس میں کرپشن ، اقرباء پروری اور بدعنوانی نہ ہو اور دوسرا حکومت عوام پر سرمایہ کاری کرے ۔ انہوں نے کہاکہ جب خیبرپختونخوا میں پولیس کو ادارے کے طور پر مستحکم کیا گیا اس میں سیاسی مداخلت ختم کی گئی کرپشن اور سفارش کا خاتمہ کیا گیا تو یہاں پر جرائم کی شرح میں نمایاں کمی دیکھی گئی جب کے اس کے برعکس پنجاب اور سندھ میں جرائم میں نمایاں اضافہ ہوا یہ ہوتا ہے کرائم فائٹنگ اور کرائم پروموٹنگ جو ادارے آزاد اور خود مختار ہوں وہ ہر حالات میں ڈیلیور کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کی پولیس شریف خاندان کے گھر کے نوکر بن چکے ہیں آئی جی شریفوں کے پاؤں میں بیٹھے رہتے ہیں وہاں پولیس کو مخالفین کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے حتی کہ میرے خلاف متعدد ایف آئی آر درج کی گئیں میرا قصور یہ ہے کہ میں پانامہ پر پرامن احتجاجی آواز بلند کرتا رہتا ہوں یہ قوم کی جنگ ہے اور اس قوم کی جنگ کو میں اُدھورا نہیں چھوڑ سکتا ۔عمران خان نے کہاکہ کتنی شرم کی بات ہے کہ ایک صوبے کے وزیراعلیٰ پر شیلنگ کی گئی ۔ پنجاب پولیس کو غیر قانونی طور پر پرامن احتجاج روکنے کیلئے استعمال کیا گیا جو ساری دُنیا نے دیکھا کہ پنجاب کی پولیس کتنی سیاست زدہ ہو چکی ہے۔ عمران خان نے کہاکہ جب آپ غریبوں پر خر چ کرتے ہیں تو یہ آپ اپنا دینی و ملی فریضہ ادا کرتے ہیں اس ملک پر ایک مراعات یافتہ ٹولہ مسلط ہے ۔جس کیلئے علیحدہ علیحدہ قانون ہیں لیکن خیبرپختونخو انے منصفانہ نظام کے ذریعے اسلوب حکمرانی کا نیا نظام متعارف کرایا۔ صرف تعلیم کے شعبے میں 34 ہزار سے زیادہ طلباء پرائیوٹ اداروں سے سرکاری تعلیمی ادارون کی طرف گئے ۔ صحت کے شعبے میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئی اور جب پولیس سے عوامی خدمت کا کام لیا جانے لگا تو پولیس نے مایوس نہیں کیا اور عوامی خدمت میں لگ گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے 45 فیصدبچے غذائی نشوونما کی قلت کی وجہ سے قد کی کمی اور ذہنی طورپر پسماندگی کا شکار ہیں۔وہ کیسے امیروں کے بچوں کا مقابلہ کر سکیں گے ۔ہم غریب اور کمزور کے حق کیلئے کھڑے ہیں میرے سامنے یہ چیلنج ہے اور جس طرح ہماری پیغمبر نے مدینہ میں فلاحی ریاست قائم کی۔ وہ ہمارے مشعل راہ اور ایک نمو نہ ہے۔ ہم اس کی روشنی میں صوبائی حکومت کی ٹیم کے ساتھ مل کر صوبے میں امن و آشتی اور فلاح و بہبود پر مبنی ایک فلاحی معاشرے کی داغ بیل ڈال رہے ہیں جو پورے ملک کیلئے ایک مثال اور نمونہ ہو گا ۔ہم اس میں کتنے آگے جاسکتے ہیں یہ وقت بتائے گا کیونکہ ہمارے ملک کے حالات ایسے آچکے ہیں کہ معمولی چوری میں غریب کو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے جبکہ ارب پتی حکمرانی کرتے رہتے ہیں یہ دو قوانین نہیں چل سکتے طاقتور اور کمزور کیلئے ایک ہی ترازو ہونا چاہیئے انہوں نے کہاکہ مجھے یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ سیاست میں آکر لوگ کیسے ارب پتی بن جاتے ہیں۔ یہ اقتدار کو اپنے مفادات میں استعمال کئے بغیر ممکن ہی نہیں۔پانامہ لیکس پر ہم عدالت سے انصاف کی اُمید لگائے بیٹھے ہیں ۔ یہ اس ملک کے مستقبل اور تقدیر کا مسئلہ ہے ۔ اس پر اگر مگر اور چو چراں نہیں ہوگی اور نہ ہم اپنے موقف سے ہٹیں گے ۔پن بجلی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ اس سے مقامی لوگوں کو سستی بجلی فراہم ہو گی اور یہ بجلی ماحول دوست بھی ہو گی یہ کوئلے سے پیدا ہونے والے ماحول دشمن بجلی سے بہتر ہے۔ بین الاقوامی طور پر اقوام کوئلے سے بجلی پیدا کرنا چھوڑ چکے ہیں لیکن چونکہ ہمارے ہاں اس میں حکمرانوں کیلئے کچھ ہے اس لئے وہ کوئلے جیسے ماحول دشمن بجلی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 3 دسمبر 2016 کی مزید خبریں
-
مظفرگڑھ ،پیپلزپارٹی کی خاتون رہنماکے گھرسے ڈاکولاکھوں مالیت کی زیورات اورنقدی لے اڑے
-
محکمہ موسمیات نے ملک میں پانی کی قلت کاخدشہ ظاہرکردیا
-
عمران خان کو شیروانی پہننے اور کرسی پر بیٹھنے کی جلدی ہے لیکن شاید وہ بھول گئے اقتدار کے لئے جیلیں اورجلاوطنی کا ٹنی پڑتی ہیں،حمزہ شہباز
-
پانامہ لیکس کیس جتنا بھی طویل ہو فیصلہ ہوگا ، حکمران ہاریں گے ، شیخ رشید
-
کراچی،شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی جنوری 2017کے اختتام تک کے الیکٹرک کا انتظام سنبھال لے گی
-
”میں کوں ہونہار بالاں دے والدین کوں مل تے وڈی خوشی تھئی اے“
-
کراچی،رینجرز کی کارروائیاں، القاعدہ برصغیر اور لشکر جھنگوی کے تین دہشت گردوں سمیت 19 جرائم پیشہ افراد گرفتار
-
پی آئی اے کی پریمیئر سروس سفید ہاتھی بن گئی
-
سلمان خان گھر کے باہر لوگوں کی کس حرکت سے پریشان؟
-
ازبک صدر کے بیٹے نے اپنی ماں کے انتقال کی خبرو ں کو رد کردیا
-
اوباما نے دور اقتدارکا آخری کرسمس ٹری روشن کردیا
-
دسمبر میں دنیا کا خاتمہ نہیں ہورہا، ناسا
-
شام اور عراق میں مارچ سے اکتوبر تک امریکی فضائی حملوں میں 54عام شہری ہلاک ہوئے ہیں/پینٹاگون
-
کانگریس کے ذریعے فارک باغی گروپ کے ساتھ نظرثانی شدہ امن معاہدہ منظور
-
آرٹیلری گنوں کی خریداری،بھارت نے امریکہ کے ساتھ750ملین ڈالرز کے معاہدے پر دستخط کر دیئے
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا ریٹائرڈ میرین جنرل جیمز مائیس کو سیکرٹری دفاع کے عہد ے کیلئے منتخب کرنے کا اعلان
-
آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ ،جوانوں کے ساتھ دن گزارا
-
تخت رائیونڈ والوں آپ سن رہے ہو گو نثار گو کا نعرہ کہیں اور سے نہیں تخت لاہور تخت لاہور سے اٹھ رہا ہے، آپ ناکام ہوچکے ہو، بلاول بھٹو زرداری
-
نیوزگیٹ کی تحقیقاتی ٹیم نے کام مکمل کرلیا،رپورٹ آئندہ ہفتے وزیرداخلہ کوپیش کی جائیگی
-
پانامہ لیکس پر عدالت سے انصاف کی اُمید لگائے بیٹھے ہیں، یہ ملک کے مستقبل اور تقدیر کا مسئلہ ہے ،عمران خان
-
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے چینی سفیر کی ملاقات
-
ترجمان وائٹ ہاوٴس کا ٹرمپ ، نوازشریف ٹیلی فونک گفتگوپرمحتاط ردعمل کااظہار
-
یو اے ای پاکستان میں صحت ،تعلیم اوردیگرمنصوبوں پرکام کررہاہے ،منصوبوں کی مالیت400ملین ڈالرہے، سفیرعیسیٰ عبداللہ
-
بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سنیل لانبا کی آنکھ 2ہفتے بعد خواب غفلت سے بیدار
-
آئندہ حکومت بنا کر 90 روز کرپشن ختم کریں گے ،خورشید شاہ کا اعلان
-
قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس
-
سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی بلٹ پروف گاڑی کا معاملہ، عدالت نے 8دسمبر کو بلٹ پروف گاڑی پیش کرنے کا حکم دیدیا
-
ٹیکسٹائل شعبے کی حالت بے حد خراب ہے ،سینٹ قائمہ کمیٹی ٹیکسٹائل میں انکشاف
-
شراب برآمدگی کیس ، صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کی ضمانت میں چھ روز کی توسیع
-
مولانا عبد العزیز سے دوبارہ تفتیش درخواست کیس،عدالت نے مقدمے کا فیصلہ محفوظ کرلیا
-
سپریم کورٹ :محبوبہ کے شوہر کو قتل کرنیوالا ملزم گیارہ سال بعد بری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.