سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی بلٹ پروف گاڑی کا معاملہ، عدالت نے 8دسمبر کو بلٹ پروف گاڑی پیش کرنے کا حکم دیدیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 11:30

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3دسمبر۔2016ء)سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی بلٹ پروف گاڑی کیس میں عدالت نے 8دسمبر کو بلٹ پروف گاڑی پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی بلٹ پروف گاڑی کے معاملے کے کیس کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے مزید دلائل سننے سے معذرت کرلی۔

(جاری ہے)

جسٹس شوکت صدیقی کا کہنا تھا کہ گاڑی دینے کا اگر میرا آرڈر معطل ہوا ہے تو ابتک گاڑی واپس کیوں نہیں کی گئی۔ 8دسمبر کو بلٹ پروف گاڑی عدالت میں پیش کی جائے۔ واضح رہے کہ جسٹس نورالحق قریشی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دورکنی بینچ نے سنگل رکنی بینچ کا فیصلہ معطل کیا تھا۔ دورکنی بینچ نے کیس واپس جسٹس شوکت صدیقی کو بجھوادیا تھا ۔کیس کی سماعت 8دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔