شراب برآمدگی کیس ، صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کی ضمانت میں چھ روز کی توسیع

ہفتہ 3 دسمبر 2016 11:31

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3دسمبر۔2016ء)شراب برآمدگی کیس میں صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کی ضمانت میں چھ روز کی توسیع کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنمااور صوبائی علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب برآمدگی اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ہوئی۔ کیس کی سماعت سیشن جج سہیل اکرام نے کی۔ علی امین گنڈا پور ذاتی حیثیت میں عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران عدالت نے پولیس پر برہمی کا اظہار کیا۔ جج نے ریمارکس دئیے کہ ایک وزیر کی تفتیش اے ایس آئی کیسے کر رہا ہے۔بتایا جائے مقدمہ میں دفعہ چار سو چالیس کیسے لگائی گئی۔ ملزم کے وکیل نے دلائل دئیے کئے پولیس نے جو اسلحہ برآمد کیا وہ سرکاری تھا۔سرکاری طور پر اس کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ایس ایچ او کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت آٹھ دسمبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :