امرتسر:مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے افغان صدر اشرف غنی کی ملاقات

دونوں رہنماؤں کا خطے میں پائیدار امن اور افغانستان کے استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال

پیر 5 دسمبر 2016 10:06

امرتسر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5دسمبر۔2016ء )مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھارت میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے جس میں افغانستان کے استحکام کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لیے گئے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی سائیڈ لائن پر افغان صدر سے ملاقات ہوئی جس میں خطے میں پائیدار امن اور افغانستان کے استحکام کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔اس موقع پر سرتاج عزیز نے کہا کہ افغانستان میں امن کو اہمیت دیتے ہیں کیونکہ پر امن افغانستان خطے کے لیے بہت ضروری ہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت افغانستان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کی ہے۔

متعلقہ عنوان :