افغانستان اور پاکستان کیلئے امریکہ کی خصوصی نمائندہ مس لارل ملر کی چےئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات

ملاقات میں دفاع،سیکورٹی ،خطے کی موجودہ صورتحال اور استحکام کے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا

بدھ 7 دسمبر 2016 11:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7دسمبر۔2016ء )افغانستان اور پاکستان کے لئے امریکہ کی خصوصی نمائندہ مس لارل ملر نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹر میں چےئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق پاکستان میں امریکن سفیر ڈیودھیل بھی ملاقات میں ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں دفاع،سیکورٹی ،خطے کی موجودہ صورتحال اور استحکام کے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا