پاکستان ذمہ دار جوہری ملک کی حیثیت سے بین الاقوامی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے،اعزاز احمد چوہدری
پاکستان سمجھتا ہے جوہری سیکورٹی کسی بھی ملک کی بنیادی قومی ذمہ داری ہے،اس حوالے سے کسی بھی ملک کو اپنی قومی سطح پر مستحکم اور ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،سیکرٹری خارجہ کا نیوکلےئر سیکورٹی کے حوالے سے بین الاقوامی وزارتی کانفرنس کے موقع پرخطاب
بدھ 7 دسمبر 2016 11:40
ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7دسمبر۔2016ء)بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے زیر اہتمام نیوکلےئر سیکورٹی کے حوالے سے بین الاقوامی وزارتی کانفرنس کے موقع پر سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے پاکستان کے جوہری سیکورٹی کے معیار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ملک کی حیثیت سے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے۔
سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے نیوکلےئر سیکورٹی کے حوالے سے آئی اے ای اے کے زیر اہتمام بین الاقوامی وزارتی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے تھے،پاکستانی وفد میں اٹامک انرجی کمیشن ،پاکستان نیوکلےئر ریگولیٹری اتھارٹی، سٹرٹیجک پلانز ڈویژن کے نمائندوں کے علاوہ آسٹریا میں پاکستان کے سفیر بھی شامل تھے۔(جاری ہے)
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے عالمی جوہری سلامتی کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ جوہری سیکورٹی کسی بھی ملک کی بنیادی قومی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کسی بھی ملک کو اپنی قومی سطح پر مستحکم اور ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ بین الاقوامی جوہری ایجنسی عالمی سطح پر جوہری سیکورٹی کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی کیلئے مرکزی کردار ادا کر رہی ہے۔پاکستان کی جانب سے اس حوالے سے کئے گئے اقدامات اجاگر کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان جوہری مواد کے تحفظ کے حوالے سے کنونشن کی توثیق کر چکا ہے اور اس حوالے سے نیوکلےئر سیکورٹی سراہی کانفرنس میں بھرپور شرکت کرتا رہا ہے۔سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے ذریعے ایک مؤثر کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام قائم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان باقاعدگی کے ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی نمبر1540 کو رپورٹس بھجواتا رہتا ہے۔سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو پچھلے پانچ دہائیوں سے ایک محفوظ،مستحکم اور قابل بھروسہ سویلین جوہری پروگرام کا تجربہ حاصل ہے اور اس حوالے سے پاکستان اور عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے مابین مثالی تعاون قائم ہے۔اس سے قبل کانفرنس کے آغاز پر آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو نے نیوکلےئر سیکورٹی کے حوالے سے پاکستان کے انتہائی متاثر کن کردار کو سراہا۔کانفرنس کے موقع پر سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری سے متعدد اہم ممالک کے مندوبین نے بھی ملاقاتیں کیںمزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 7 دسمبر 2016 کی مزید خبریں
-
اسلامی نظریاتی کونسل چیئرمین کے عہدے پر تقرری کیلئے مقابلہ شروع
-
لاہور ہائیکورٹ نے کرپشن کی بنیاد پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی نااہلی کی درخواست قابل سماعت قرار دیدی، رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم
-
پانامہ میں شریف فیملی کے 5فیصد اثاثے ظاہر ہوئے،شیخ رشید
-
ہمیں ہاتھ پیر باندھ کر پھینک دیا گیا،کراچی کے مسائل حل کرکے دم لوں گا،وسیم اختر
-
فاضل عدالت کی نواز شریف کو سر کا خطاب دینے کیخلاف درخواست پر سماعت
-
گرین پالیسی پر عمل در آمد کے بارے میں اجلاس
-
پارلیمنٹ لاجز میں چوہا راج ،پریشان سینیٹر نے معاملہ کابینہ کمیٹی میں اٹھادیا
-
سی سی پی نے پی ایس او پہ دھوکہ دھی پر مبنی تشہیر پر 15 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا
-
”ٹرائبل رواج ایکٹ “
-
برازیل میں شادی کے روز شوہر کو سرپرائز دینے والی دلہن کا ہیلی کاپٹرگر کر تباہ
-
جرمن چانسلراینجلا مرکل نے جرمنی میں حجاب پر پابندی کا اشارہ دیدیا
-
ایران کیلئے جاسوسی کا الزام، سعودی عرب میں15افراد کو سزائے موت کا حکم
-
ڈونلڈ ٹرمپ کو عالمی جوہری معاہدے کو ختم کرنے نہیں دیں گے، ایران
-
لاطینی امریکی ملک میکسیکو میں مسلح افراد نے گشت پر مامور پولیس کی گاڑی پرحملہ
-
اوباما انتظامیہ نے لڑاکا طیارے بھارت میں تیار کرنے کا منصوبہ
-
جنوبی کوریا کا سا ئبر کمانڈ سسٹم ہیک کر لیا
-
افغانستان، 18طالبان نے ہتھیار ڈال کر تشدد کا راستہ ترک کر دیا
-
بیرنار کاسنوو نئے فرانسیسی وزیر اعظم، تاحال وزیر اعظم صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہاں
-
بچوں کی کمپنیاں،مریم کی کفالت،وزیراعظم کی تقاریر میں سچ
-
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کورہیڈکوارٹر میں یادگار شہداء پر حاضری ، پھولوں کی چادر چڑھا ئی، درجات کے بلندی کیلئے دعائیں
-
آپ میدان میں نکلیں بلاول بھٹو زرداری باہر آرہا ہے‘ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
-
یہ بات ثابت ہوگئی کہ وزیر اعظم نے اپنی تقریروں میں جھوٹ بولا، عمران خان
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیرصدارت سی ڈی ڈبلیو پی کااجلاس
-
افغانستان اور پاکستان کیلئے امریکہ کی خصوصی نمائندہ مس لارل ملر کی چےئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات
-
چین اور پاکستان ہراچھے برے وقت کے مخلص دوست ہیں، چینی صدر ژی جنگ پنگ
-
رحمان بھولا نے انٹرپول کو ابتدائی بیان ریکارڈ کرادیا
-
پاکستان ذمہ دار جوہری ملک کی حیثیت سے بین الاقوامی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے،اعزاز احمد چوہدری
-
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا لندن میں طبی معائنہ،مختلف میڈیکل ٹیسٹ کئے گئے
-
حسین نواز نے وکیل اکرم شیخ کے توسط سے شوگر ملز مینوفیکچر کی حیثیت سے ٹیکس سرٹیفکیٹ اسلام آباد کورٹ میں جمع کرائے
-
قومی اسمبلی مذہبی امور کمیٹی کا اجلاس
-
پشاور ، رافعہ بم ڈسپوزل سکواڈ یونٹ کا حصہ بننے والی پہلے پاکستانی اور ایشیائی خاتون بن گئیں
-
لندن میں سرمایہ کاری دبئی کی اسٹیل ملزکی فروخت سے حاصل شدہ رقم سے ہوئی، ہارون پاشا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.