حسین نواز نے وکیل اکرم شیخ کے توسط سے شوگر ملز مینوفیکچر کی حیثیت سے ٹیکس سرٹیفکیٹ اسلام آباد کورٹ میں جمع کرائے

بدھ 7 دسمبر 2016 11:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7دسمبر۔2016ء) وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے وکیل اکرم شیخ کے توسط سے شوگر ملز مینوفیکچر کی حیثیت سے ٹیکس سرٹیفکیٹ اسلام آباد کورٹ میں جمع کرائے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وکیل اکرم شیخ نے ٹیکس سرٹیفکیٹ اصافی دستاویزات کی صورت میں عدالت جمع کرائے۔

(جاری ہے)

سرٹیفکیٹ پر حسین نواز کا قومی شناختی کارڈ نمبر 25201-8418398-5 لکھا ہے جبکہ ٹیکس نمبر 006675484 ہے ٹیکس سرٹیفکیٹ کے مطابق حسین نواز کی تاریخ پیدائش یکم مئی 1972 ء درج ہے حسین نواز کو ایف بی آڑ کے 21 سال برائے نیشنل ٹیکس ہولڈر بھی 30 اکتوبر 1995 ء کو ٹیکس ادا کرنے کا سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا حسین نواز کے قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ تحائف کی رقم پر ٹیکس کے الزام میں سرٹیفکیٹ جمع کرایا گیا۔