معروف نعت خواں جنید جمشید چترال سے واپسی پرپارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد کے امام احمد الرحمن سے ملاقات کیلئے جانے والے تھے، مسجد میں جمعہ کے روز خطبہ بھی دینا تھا

جمعرات 8 دسمبر 2016 11:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8دسمبر۔2016ء) معروف نعت خواں جنید جمشید چترال سے واپسی پرپارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد کے امام احمد الرحمن سے ملاقات کیلئے جانے والے تھے، پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد میں جمعہ کے روز خطبہ بھی دینا تھا ۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کی مسجد کے امام احمد الرحمن نے میڈیا کوبتایا کہ وہ ان کا منتظر تھے اور ان کی مجھ سے ملاقات جمعہ کو طے تھی اور اس کے بعد انہیں اگلے شیڈول پرچلے جانا تھا۔احمد الرحمن نے کہا کہ سب پاکستانیوں کیلئے یہ دکھ کی گھڑی ہے اور جنید جمشید کا خلا کبھی پر نہیں ہوگا۔جنید جمشید انتہائی شفیق اور محبت کرنے والے انسان تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلندکرے۔

متعلقہ عنوان :