پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں، 7 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل بنا دیا گیا

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر بھی ترقی پانے والوں میں شامل میجر جنرل ندیم رضا اس وقت پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ ہیں

ہفتہ 10 دسمبر 2016 11:27

راولپنڈی( آن لائن ) پاک فوج کے 7 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے جس میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر بھی شامل ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 7 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جن میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ان میں میجر جنرل ندیم رضا، میجر جنرل ہمایوں عزیز، میجر جنرل قاضی اکرام، میجر جنرل نعیم اشرف، میجر جنرل شیر افگن اور میجر جنرل بلال اکبر شامل ہیں۔

میجر جنرل بلال اکبر ڈی جی رینجرز سندھ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں جب کہ میجر جنرل ندیم رضا اس وقت پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ ہیں، میجر جنرل ہمایوں عزیز جی ایچ کیو اور میجر جنرل نعیم اشرف این ڈی یو میں تعینات ہیں۔

متعلقہ عنوان :