نواز شریف حکومت نے کسانوں کو زرعی ترقی کے لئے کسانوں کو سہولیات دی ہیں،اسحاق ڈار

یوریا کھاد اور ڈی اے پی کھاد کی قیمتوں میں نمایا ں کمی کی ہے، اس بجٹ میں بھی کسانوں کو ریلیف دینے کے لئے ایسے اقدامات کئے گئے ہیں جس سے پاکستان میں زراعت اور کسان سمیت پاکستان ترقی کرے گا،پیر س میں پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 10 دسمبر 2016 11:29

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2016ء) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف کی حکومت نے کسانوں کو زرعی ترقی کے لئے کسانوں کو سہولیات دی ہیں ۔یوریا کھاد اور ڈی اے پی کھاد کی قیمتوں میں نمایا ں کمی کی ہے، اس بجٹ میں بھی کسانوں کو ریلیف دینے کے لئے ایسے اقدامات کئے گئے ہیں جس سے پاکستان میں زراعت اور کسان سمیت پاکستان ترقی کرے گا ۔

فرانس کے تین روزہ دورہ کے اختتام سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے اپنے دور حکومت سے چین سے تجارت کی طر ف بھرپور اقدامات کئے ہیں جس سے ملک میں ترقی اور خوشحالی راہیں کھلی ہیں ۔اسحاق ڈار نے کہا پچھلی حکومت نے کچھ نہیں کیا لیکن ہم ملک پاکستان کو دنیا کے ترقیاتی ممالک کی صف میں لا کھڑا کریں گے ۔

(جاری ہے)

ہماری تمام تر ترجیحات پاکستان کو اکنامکلی مذید کرنا ہے ۔انھوں نے کہا کہ سی پیک سے دنیا کی ٹریڈ پاکستان کے راستے ہو گی ۔جس کا فائدہ ڈائریکٹ پاکستان کی معیشت پر ہو گا ۔انھوں نے کہا کہ اب مختلف ممالک بھی پاکستان میں انوسٹمینٹ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں ۔فرانس کی گاڑیاں بنانی والی کمپنی رینالٹ کے بعد اب جاپان کی کمپنی کیا نے بھی پاکستان میں انوسمنٹ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔

یہ پاکستان کے لئے خوش آئیند ہے ۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں لوڈشیدنگ کا خاتمہ میان نواز شریف کی اولین ترجیح ہے ۔انشاء اللہ 2018میں ملک اندھیروں سے نکل کر روشنیوں کر طرف گامزن ہو گا ۔ملک میں فیکٹریاں چلیں گی ۔اور پاکستان اضافی بجلی پیدا کرے گا ۔ہم نے اگلے سال تک دس ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے ،بلکہ دو ہزار اٹھارہ کے بعد مذید پندرہ ہزار میگا واٹ بجلی جنریٹ کریں گے ۔