سیفٹی انو سٹی گیشن بورڈ نے پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 11:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2016ء) فضائی حادثات سے متعلق سیفٹی انو سٹی گیشن بورڈ نے پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا، سیفٹی انو سٹی گیشن بورڈ خودمختار تحقیقاتئی ادارہ ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق سیفٹی انوسٹی گیشن بورڈ نے پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر تے ہوئے پی آئی اے، سول ایوی ایشن، پی آئی اے ٹریفک کنٹرول سے اس حوالے سے تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حادثے کی تحقیقات میں کتنا عرصہ درکار ہوگا، تحقیقاتی بورڈ کی تحقیقات میں فضائی حادثے کے ہر پہلو کو سامنے رکھا جائے گا، فضائی حادثے کی تحقیقات بین الاقوامی ضابطے کے مطابق ہونگی،واضح رہے کہ وزیراعظم نے پی آئی اے حادثے کی مکمل شفاف اور آزادانہ تحقیقات کرنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :