پاک بحریہ نے کثیر الملکی ٹاسک فورس 150-کی کمانڈ رائل کینیڈین نیوی کے حوالے کر دی
ہفتہ 10 دسمبر 2016 11:34
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2016ء)پاک بحریہ نے کثیر الملکی ٹاسک فورس 150- کی کمانڈ 8دسمبر کو رائل کینیڈین نیوی کے حوالے کر دی۔ تبدیلی کمانڈ کی پر وقار تقریب ہیڈ کوارٹرز یو ایس نیو سینٹ (HQs US NAVCENT) بحرین میں منعقد ہوئی۔ کمانڈکی تبدیلی کی تقریب کے دوران پاک بحریہ کے کموڈور بلال عبدالناصر نے کثیر الملکی ٹاسک فورس150-کی کمانڈ کموڈور ہیڈن ایڈمیوڈسن (Haydn Edmudson)کے حوالے کی۔
تقریب کے آغاز میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے والے کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس150-، کموڈور بلال عبد الناصر نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150- کی حالیہ کامیابیوں کا خلاصہ پیش کیا جس میں انہوں نے ٹاسک فورس کے اتحادی ممالک کے تعاون اور مدد کو سراہا جس کی بدولت وہ اپنی ذمہ داریاں اعلیٰ پیشہ ورانہ انداز سے انجام دے سکے۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی میں تعاون کے سلسلے میں پاک بحریہ کے مصمم عزم کی وجہ سے پاک بحریہ اور اتحادی ممالک کی نیول فورسز کے درمیان تعلقات مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں ۔
سبکدوش ہونے والے کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس 150- نے مزید کہا کہ میری ٹائم ماحول کی سکیورٹی اور استحکام کے عزم کے ساتھ پاکستان سال 2004سے با صلاحیت اتحادی فورسزکا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مکمل یقین کے ساتھ یہ کہا جا سکتا ہے کہ کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں ایک عشرے سے زائد عرصے پر محیط پاکستان کا ایک مسلسل کردار پاک بحریہ، کمبائنڈ میری ٹائم فورسز اور دیگر اتحادی اقوام کے باہمی مفاد میں ہے۔خطے میں امن و استحکام کے قیام کی غرض سے کئے جانے والے تمام آپریشنز میں پاک بحریہ خلوص نیت سے شریک رہی ہے۔ دہشت گردی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہچانے کے لئے پاکستان ہمیشہ ثابت قدم، پر عزم اور مستقل مزاج رہا ہے۔ پاکستان نیوی کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر یو ایس نیول فورسز وائس ایڈمرل کیون ایم ڈونگان(Kevin M Denegan)نے ذمہ داریاں بطریق احسن نبھانے پر پاک بحریہ کے دستے کو مبارک باد پیش کی۔ تبدیلی کمانڈ کی تقریب میں بحرین میں پاکستانی سفیر جناب جاوید ملک اور بحرین میں کینیڈین سفیر جناب تھامس میکڈونلڈ(Thomas Macdonald)نے خصوصی شرکت کی۔ کمبائنڈ ٹاسک فورس ۔150، کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے زیر انتظام تین ٹاسک فورسز میں سے ایک کثیر القومی مشترکہ فورس ہے۔ اس ٹاسک فورس کا مشن علاقائی اور دیگر اتحادی ممالک کی فورسز کے ساتھ مل کر د ہشت گردی کے مرتکب عناصر کے خلاف میری ٹائم ماحول کو محفوظ بنانے کے لئے میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنزسر انجام دینا ہے۔ اس ٹاسک فورس کے مشن میں میری ٹائم دہشت گردی بشمول منشیات اور اسلحے کی اسمگلنگ،انسانوں کی اسمگلنگ،کوئلے اور ہاتھی دانت کی غیر قانونی تجارت کو روکنا بھی شامل ہے۔پاک بحریہ کے کمانڈ کے دورانیے کے دوران رائل سعودی نیول فورسز کا ایک آفیسر بھی پاکستانی دستے میں شامل تھا۔پاکستان نیوی کاکمبائنڈ ٹاسک فورس۔150 کا کامیابی سے نویں مرتبہ کمانڈ کرنا اتحادی نیول فورسز کا پاکستان نیوی پر اعتماد کا مظہر ہے۔ مزید برآں، پاک بحریہ آٹھویں مرتبہ کمبائنڈ ٹاسک فورس 151-کی کمانڈ بھی کر رہی ہے۔پاکستان نیو ی پاکستان کے میری ٹائم اثاثوں کے دفاع و نگرانی کی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ مشترکہ عالمی آپریشنز میں بھی بھر پور انداز میں سر گرم عمل ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 10 دسمبر 2016 کی مزید خبریں
-
سندھ حکومت اور محکمہ ریلوے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر)کوشروع کرنے پر متفق ہوگئے ہیں،خواجہ سعد رفیق
-
میں نے کہا تھا لوگ پانامہ لیکس کیس کو بھول جائیں گے یہ وقت بھی قریب ہے کہ لوگ عمران خان کو بھول جائیں گے، خواجہ آصف
-
حیدرآباد،پولیس کی ایم کیوایم لندن کے کارکنان کو شہداء کی قبروں پر فاتحہ خوانی کیلئے جانے سے روکنے کی کوشش ، خواتین کارکنان کی نعرے بازی
-
لاہور،پولیس نے معروف فنکارہ قسمت بیگ کے قتل کا معمہ حل کرلیا
-
لاہور، واٹرفلٹریشن پلانٹس کی چیکنگ تیز‘ فوڈ اتھارٹی نے25 نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے
-
طیارہ حادثہ : جاں بحق افراد میں چترال کے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد بھی شامل
-
خبیر پختونخوامیں خواجہ سراوٴں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی جائیگی،ممبر صوبائی اسمبلی آمنہ سردار
-
پانامہ کیس میں عدالت کا فیصلہ تحریک انصاف سمیت تما م اپوزیشن جماعتوں کو قبول ہوگا، پرویز الٰہی
-
ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سوناسستاہوگیا
-
نائیجیریا: خواتین کا خود کش حملہ، 30 افراد ہلاک
-
بھارتی فضائیہ کے سابق سربراہ کرپشن کے الزام میں گرفتار
-
ڈریسڈن کی مسجد پر حملہ، ایک شخص گرفتار
-
قاہرہ میں بم دھماکا، چھ پولیس اہلکار ہلاک
-
حلب باغی علاقوں سے نکلنے والے سینکڑوں مرد ا، لڑکے مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئے ہیں، ادارہ اقوام متحدہ برائے انسانی حقوق
-
خیرٹ ولڈرز امتیازی سلوک پر اکسانے پر مجرم قرار
-
ترکی ، 87سکالر ز کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
کینیا میں ڈاکٹروں کی ہڑتال، ایک درجن سے زائد مریض ہلاک
-
یورپی یونین مہاجرین کو یونان واپس بھیجنے کی خواہاں
-
کمیشن کا قیام ہمارا صوابدیدی اختیار ہے، چیف جسٹس آف پاکستان
-
پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں، 7 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل بنا دیا گیا
-
قوم کو کسی صورت پانامہ کا معاملہ بھولنے نہیں دیں گے،عمران خان
-
آرمی چیف کا آئی ایس پی آر ہیڈ کوارٹر زکا دورہ، ملک کی اندرونی و بیرونی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ
-
عمران خان کا کیس عدالت میں اسی دن ختم ہو گیا تھا جس دن سے وہ کوئی ثبوت پیش نہ کر سکے،پرویز رشید
-
نواز شریف حکومت نے کسانوں کو زرعی ترقی کے لئے کسانوں کو سہولیات دی ہیں،اسحاق ڈار
-
سیفٹی انو سٹی گیشن بورڈ نے پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا
-
پی آئی اے کا سالانہ خسارہ گذشتہ دو سالوں میں 50 ارب سے تجاوز کر گیا ،قرضہ 300 ارب سے زائد
-
پاک بحریہ نے کثیر الملکی ٹاسک فورس 150-کی کمانڈ رائل کینیڈین نیوی کے حوالے کر دی
-
تحریک انصاف کا کمیشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ بدتہذیبی کی بے مثال ہے ،مسلم لیگ (ن)
-
طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیائع پر پوری قوم افسردہ ہے،مولانا فضل الرحمن
-
عزیز آباد میں ایم کیو ایم لندن اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں میں تصادم ،متعدد کارکن گرفتار
-
دہشتگردوں کا مخبر پولیس اہلکار گرفتار کرلیا ہے ، سی ٹی ڈی کا دعویٰ
-
پاکستان جنوبی ایشیا ء میں کشیدگی کو فروغ دینے والا سب سے بڑا ذمہ دار ملک ہے،بھارت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.