پاکستان جنوبی ایشیا ء میں کشیدگی کو فروغ دینے والا سب سے بڑا ذمہ دار ملک ہے،بھارت

ہفتہ 10 دسمبر 2016 11:36

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2016ء) بھارتی وزیر مملکت امور خارجہ ایم جے اکبر نے کہا ہے کہ پاکستان کو جنوبی ایشیا میں کشیدگی کو فروغ دینے والا سب سے بڑا ذمہ دار قرار دیا جاسکتا ہے، بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق چین بھارت تھنک ٹینک فورم سے خطاب کرتے ہوئے ایم جے اکبر نے کہا کہ کشیدگی عمل میں اصولی ہتھیار جسکے ذریعے مذاکرات بامقصد بن سکتے ہیں، دہشتگردی کا ایشو ہے، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ایک ایسی لعنت ہے جسکی وجہ سے نہ معصوم اور بیگناہ انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے، بلکہ یہ لوگوں میں خوف و ہراس اور عوام میں تفرقہ کا باعث بھی بن رہا ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت کے مغربی ہمسایہ ملک ہم ایک غیر معمولی عدم استحکام اور ایک بڑے کشیدہ زون کو فروغ ہائے دیکھ رہے ہیں، ایسے حالات میں ہم اسلام آباد کو جنوبی ایشیا میں سب سے بڑا کشیدگی کو فروغ دینے والا ذمہ دار ملک قرار دے سکتے ہیں

متعلقہ عنوان :