کسی کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے، دشمن کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینگے،ایئرچیف

اقتصادی راہداری کیلئے گوادرپورٹ بہت اہمیت رکھتا ہے، سی پیک کے تناظر میں ساحلی پٹی کی سکیورٹی مزید اہم ہوگئی ہے، ہمسایہ ملکوں سے پرامن تعلقات کے خواہاں اوردشمنوں کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہیں،سربراہ پاک فضائیہ سہیل امان کا تقریب سے خطاب

اتوار 11 دسمبر 2016 13:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2016ء)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی محاذوں پر بڑے چیلنجز کا سامنا ہے اور ہم کسی کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے مگردشمن کو کسی بھی مہم جوئی کا جواب اچھی طرح دینا جانتے ہیں، سی پیک کے تناظر میں ساحلی پٹی کی سیکیورٹی بہت اہمیت اختیار کرگئی،کیڈٹس ملکی سرحدوں کی جان سے بڑھ کر حفاظت کریں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پاک بحریہ کی 106ویں اور15ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پاسنگ آٹ پریڈ میں 70افسران نے کمیشن حاصل کیا اورایئرچیف نے پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کرنے والوں کو مبارک باد دی، پاس آٹ ہونے والوں میں 2خواتین کیڈٹس سمیت یمن کا ایک کیڈٹ بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

ائیرچیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ کیڈٹس شاندارروایات برقراررکھنے کیلیے کوشاں رہیں اورملکی سرحدوں کی جان سے بڑھ کرحفاظت کریں، پاک بحریہ ملک کی دفاع کیلئے کوشاں ہے، ملک کے دفاع کیلیے مسلح افواج کا کردارانتہائی اہم ہے، پاکستان کواندرونی اوربیرونی محاذوں پربڑے چیلنجزکا سامنا ہے لیکن ہم کسی بھی مہم جوئی کا جواب اچھی طرح دینا جانتے ہیں اوردہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنی تاریخ کے نازک دورسے گزررہا ہے، روایتی خطرات غیر متوازن انداز میں بڑھتے جارہے ہیں جب کہ ہمیں ایک ایسے دشمن کا سامنا ہے جس کی کوئی واضح شکل موجود نہیں مگر ہم ملک و قوم کے دشمن دہشت گردوں کیخلاف آخری حد تک لڑیں گے۔ایئرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری کیلیے گوادرپورٹ بہت اہمیت رکھتا ہے، سی پیک کے تناظر میں ساحلی پٹی کی سکیورٹی مزید اہم ہوگئی ہے، ہمسایہ ملکوں سے پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں جب کہ دشمنوں کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :