ملک کی سب سے بڑی بندرگاہ پی ڈی ڈبلیو سی پی نے ٹیسٹ آپریشن کا آغاز کردیا
کیماڑی میں واقع اس بندرگاہ کی گنجائش اتنی ہے یہ بہت بڑے سائز کے جہاز کو بھی سنبھال سکتا ہے حفاظتی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے بندرگاہ کے ٹیسٹ آپریشن کے لیے ارادی طور پر چھوٹے کنٹینر جہاز کا انتخاب کیا گیا وزیراعظم جنوری کے تیسرے ہفتے میں ملک کی سب سے بڑی بندرگاہ پی ڈی ڈبلیو سی پی کا باقاعدہ افتتاح کر یں گے بندرگاہ پر پہنچنے والا جہاز جبل علی دبئی کی ایک گہری بندرگاہ سے آیا تھا اور ہفتے کے روز سری لنکا کی کولمبو بندرگاہ کے ذریعے چین روانہ ہوگا
اتوار 11 دسمبر 2016 13:03
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2016ء) ملک کی سب سے بڑی بندرگاہ پاکستان ڈیپ واٹر کنٹینر پورٹ (پی ڈی ڈبلیو سی پی) نے پہلے کنٹینر جہاز اے پی ایل جاپان کے ساتھ اپنے ٹیسٹ آپریشن کا آغاز کردیا۔حکام کے مطابق 12 میٹر ڈرافٹ کا اے پی ایل جاپان کنٹینر جہاز جس کی کل لمبائی 262 میٹر ہے، پی ڈی ڈبلیو سی پی جیسی بندرگاہ کے لیے ایک چھوٹا جہاز ہے، جو 18 میٹر ڈرافٹ کے مطابق بنایا گیا ہے اور اس کا آپریشنل ڈرافٹ 16 میٹر ہے۔
کراچی بندرگاہ کے مشرقی حصے کیماڑی میں واقع اس بندرگاہ کی گنجائش اتنی ہے کہ یہ بہت بڑے سائز کے جہاز کو بھی سنبھال سکتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق، اے پی ایل جاپان نے پہلے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل، ویسٹ وہارف کراچی پورٹ پر برآمد شدہ کارگو کے کنٹینر اتارے جس کے بعد وہ پی ڈی ڈبلیو سی پی پر پہنچا۔(جاری ہے)
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حفاظتی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے بندرگاہ کے ٹیسٹ آپریشن کے لیے ارادی طور پر چھوٹے کنٹینر جہاز کا انتخاب کیا گیا۔
ذرائع پرامید ہیں کہ وزیراعظم جنوری کے تیسرے ہفتے میں ملک کی سب سے بڑی بندرگاہ پی ڈی ڈبلیو سی پی کا باقاعدہ افتتاح کردیں گے۔علاوہ ازیں ٹیسٹ آپریشن میں چھوٹے جہاز کے اس استعمال سے ٹرمینل آپریٹر کو ممکنہ خرابیوں کو جاننے کا موقع بھی میسر آسکے گا بندرگاہ پر پہنچنے والا جہاز جبل علی دبئی کی ایک گہری بندرگاہ سے آیا تھا اور ہفتے کے روز سری لنکا کی کولمبو بندرگاہ کے ذریعے چین روانہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق، یہ اس بات کی جانب اشارہ کرتا ہے کہ یہ بندرگاہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں اہم کردار ادا کرے گی۔تعمیر کے پہلے مرحلے میں ٹرمینل آپریٹر جنوبی ایشیاء پاکستان ٹرمینل (ایس اے پی ٹی) کی جانب سے برتھ نمبر 3 اور 4 کو تعمیر کیا جاچکا ہے جبکہ برتھ نمبر 1 اور 2 کی تکمیل کا عمل دوسرے مرحلے میں سرانجام دیا جائے گا۔ہانگ کانگ کے ہچی سن پورٹس کی ملکیت اور اس کے تحت کام کرنے والے ٹرمینل آپریٹر ایس اے پی ٹی کے ترجمان نے بتایا کہ ان کی جانب سے 60 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، ٹرمینل آپریٹر کے لیے سامان خریدا جاچکا ہے جس میں 5 شپ ٹو شور کرینز شامل ہیں۔اس کے ساتھ ہی ٹرمینل آپریٹر کی جانب سے انتظامی امور، کسٹمز اور کینٹین کے لیے 3 بلڈنگ بلاکس بھی مکمل کیے جاچکے ہیں۔دوسری جانب 28 میگاواٹ پیداوار کی صلاحیت رکھنے والا پاور اسٹیشن بھی تیار ہوچکا ہے۔یہ بندرگاہ سالانہ 3.1 میٹر ٹی ای یوز کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کے اسٹوریج یارڈ میں سالانہ 5 لاکھ 50 ہزار ٹی ای یوز کو جگہ دی جاسکے گی۔اتوار 11 دسمبر 2016 کی مزید خبریں
-
عدالتیں مکمل آزاد ہیں ، ہم کسی دباؤ کا شکار ہو کر فیصلے نہیں کرتیں: چیف جسٹس پاکستان
-
شریفوں کے جھوٹوں پرخصوصی دستاویزی فلم ملک بھر میں جاری کرنے کا فیصلہ
-
کسی کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے، دشمن کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینگے،ایئرچیف
-
حکومت کیلئے پاناما پیپرز اسکینڈل کبھی خطرہ تھا، نہ ہے اور نہ ہی ہوگا، مریم اورنگزیب
-
پانامہ لیکس پر میں انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھ رہا ہوں، اب غسل ہو رہا ہے، پھر جنازہ ہوگا اور دفنا دیا جائے گا‘ طاہر القادری
-
پانامہ پر کمیشن کا مطالبہ کرنیوالے عمران خان خود ہی سپریم کورٹ سے بھاگ گئے ‘ خواجہ آصف
-
ملک کی سب سے بڑی بندرگاہ پی ڈی ڈبلیو سی پی نے ٹیسٹ آپریشن کا آغاز کردیا
-
وزیر اعظم نواز شریف امریکہ سے متعلق پالیسی میں تبدیلی لانے کے لئے کوشاں
-
لوڈشیڈنگ میں اضافے کا خدشہ،
-
پنجاب حکومت کا بلدیاتی اداروں کو ڈپٹی کمشنرز اور کمشنرز کے ماتحت کرنے کا فیصلہ
-
عوام پانامہ کیس میں نئے انکشافات سے آگاہ کر نے کیلئے ملک گیر عوام رابط مہم شروع کی جا رہی ہے‘ شاہ محمود قریشی
-
جنید کی میت کی شناخت ممکن نہیں، ہمایوں جمشید
-
شام کی جنگ کا سیاسی حل ضروری ہے: اقوامِ متحدہ
-
امریکی انتخاب: ’روسی ہیکنگ‘ کی تحقیقات کا حکم
-
مصر :حضرت موسیٰ علیہ السلام کا اللہ سے ہم کلام ہونیوالامقام مصر میں دریافت
-
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چین پر تنقید
-
امریکی انتخابات میں روس نے مداخلت کر کے ڈونلڈ ٹرمپ کو جتوایا، سی آئی اے کا انکشاف
-
سولرسٹراٹس طیارہ پہلی مرتبہ 2018میں لانچ کردیا جائے گا،کمپنی کا اعلان
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور یوٹرن
-
بنگلا دیشی وزیر اعظم کا دورہ بھارت ملتوی،جنوری میں متوقع
-
امریکا نے افغان شہریوں کیلئے ویزوں کی تعداد میں توسیع کردی
-
ترکی شام کی سرحد پر دیوار 2017ء میں مکمل کرنے کیلئے پرعزم
-
افغان سکیورٹی فورسز کا خصوصی آپریشن، طالبان کیلئے فنڈز کی فراہمی کے ذرائع پیدا کرنے والے القاعدہ راہنما گرفتار ، وزارت داخلہ کا دعویٰ
-
گیمبیا پر بائیس سال سے حکومت کرتے لیڈر کا انتخابات میں شکست تسلیم کرنے سے انکار
-
بلغاریہ میں ٹرین میں دھماکہ، 4 افراد ہلاک، 25 زخمی، 20 عمارتیں مکمل طور پر تباہ
-
کراچی کے نجی ہوٹل میں آگ کیسے پھیلی ، تفصیلات منظر عام پر آگئیں
-
2017 کے آخر تک ریلوے ملازمین سروس سٹریکچر مکمل کر لیا جائے گا
-
پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں دھند نے ڈیرے جما لئے ،کوئٹہ و چمن میں ہلکی بارش
-
سانگلہ ہل،شادیوں کی بھر مار،مولوی حضرات کے ناز نخرے آسمان پر
-
پنجاب میں حالیہ غیر اعلانیہ اور طویل ترین لوڈشیڈنگ
-
کراچی، آپریشن کی رفتارسست ہونے کے بعدشہرمیں کالعدم تنظیمیں پھرفعال ہوناشروع ہوگئیں
-
سوات،پی ٹی آئی، اے این پی اور مسلم لیگ ن کے عہدیداران درجنوں یوتھ سمیت مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شامل
-
جاز نے انٹرنیٹ بیس ریٹ کم کر دئیے
-
کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی،سندھ اسمبلی میں پاس کردہ متنازعہ بل
-
لاہور، ولاد ت مصطفی کی خوشی میں 1162پاؤنڈ کا کیک کاٹا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.