ملتان سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز 581 کے انجن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ائیرپورٹ پر فائربریگیڈ عملے نے قابوپالیا، مسافر محفوظ رہے

پیر 12 دسمبر 2016 07:33

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12دسمبر۔2016ء)ملتان سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے581 کے انجن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،جس پر ائیرپورٹ پر موجود فائربریگیڈ عملے نے قابوپالیا،طیارے میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ملتان سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز581کے انجن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،کنٹرول ٹاور نے پائلٹ کو انجن میں آگ لگنے سے متعلق بروقت آگاہ کیا جس پر پائلٹ نے جہاز کو رن وے پر ہی روک لیا،ائیرپورٹ میں موجود فائربریگیڈ عملے نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابوپالیا،تمام مسافرمحفوظ رہے

متعلقہ عنوان :