مقبوضہ کشمیر ، پولیس نے مسلم لیکچرار کو غداری کے الزام پر گرفتار کرلیا

پیر 12 دسمبر 2016 07:35

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12دسمبر۔2016ء)مقبوضہ کشمیر میں پولیس نے مسلم لیکچرار شاہ نواز کو بھارت سے غداری کے الزام پر گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں چار ہندو طلباء کی جانب سے مسلمان لیکچرار شاہ نواز پر بھارت کے خلاف نا پسندیدہ گفتگو کرنے کا الزام عائد کیا گیا جس پر انکے خلاف رپورٹ درج کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے اس الزام پر مسلم لیکچرار کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر تفتیش کیلئے منتقل کردیا۔واضح رہے کہ لیکچرار شاہ نواز نے پاکستانیوں کو شیر قرار دیا تھا۔