بھارت جوہری آبدوزوں کی تیاری میں مصروف ہے، تسنیم اسلم
پاکستان کے پاس اپنے دفاع کے لیے تیار رہنے کے علاوہ اور کوئی آپشن موجود نہیں،بھارت کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت دی گئی تو خطے میں طاقت کا توازن بگڑ جائے گا پاکستان بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہے، را کے ذریعے دہشتگرد کارروائیوں میں مصروف ہے ، ایڈیشنل سیکرٹری برائے اقوام متحدہ و اکنامک کو آپریشن پاک بھارت کشیدگی کے باوجود پاکستان کی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں موجودگی سے افغانستان میں امن کے قیام کے عزم کی تجدید ہوئی، بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ،اس وقت مذاکرات ہورہے ہیں اور نہ ہی کوئی بیک ڈور رابطے ہیں، دو طرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے مذاکرات کی ضرورت ہے، سیمینار سے خطاب
بدھ 14 دسمبر 2016 11:32
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2016ء )وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکریٹری برائے (اقوام متحدہ و اکنامک کو آپریشن) تسنیم اسلم کا دعویٰ ہے کہ بھارت جوہری آبدوزوں کی تیاری میں مصروف ہے۔اسلام آباد میں ایک سینمار سے خطاب کے دوران تسنیم اسلم نے کہا کہ بھارت اپنے ایٹمی ذخائر میں روز بروز اضافہ کررہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ایسی صورتحال میں پاکستان کے پاس اپنے دفاع کے لیے تیار رہنے کے علاوہ اور کوئی آپشن موجود نہیں‘۔
تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان ضرورت سے زیادہ جوہری ہتھیار نہ رکھنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ ’بھارت نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باوٴنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جبکہ انڈین قیادت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں‘۔(جاری ہے)
ایڈیشنل سیکریٹری نے خبردار کیا کہ اگر بھارت کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت دی گئی تو خطے میں طاقت کا توازن بگڑ جائے گا۔
تسنیم اسلم کا یہ بیان ایسے موقع پر آیا ہے جب گزشتہ روز بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان پر الزامات کی برسات کی تھی اور کہا تھا کہ ’ اگر سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی ختم نہیں ہوتی تو جلد ہی پاکستان جلد 10 حصوں میں بٹ جائے گا‘۔ایڈیشنل سیکریٹری تسنیم اسلم نے نشاندہی کی کہ بھارت پاکستان پر غیر ریاستی دہشت گردی کا الزام لگاتا ہے لیکن پاکستان تو بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہے، جس کے پاکستان کے پاس ثبوت بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت ’را‘ کے ذریعے پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں مصروف ہے۔ مزید پڑھیں: بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش تسنیم اسلم نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی حوصلہ شکنی اور ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت میں روہڑے اٹکائے گئے۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے باوجود پاکستان کی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں موجودگی سے افغانستان میں امن کے قیام کے عزم کی تجدید ہوئی جبکہ بھارت کی جانب سے ہارٹ آف ایشیا کو ہائی جیک کرنے کی کوششیں ناکام ہوئیں۔تسنیم اسلم نے کہا کہ اس وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات ہورہے ہیں اور نہ ہی کوئی بیک ڈور رابطے ہیں، دو طرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے مذاکرات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کرنے کو تیار ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاک بحریہ نے پاکستانی سمندری علاقے میں بھارتی آبدوز کی موجودگی کا سراغ لگا کر انھیں اپنی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ 'پاک بحریہ کے فلیٹ یونٹس نے پاکستان کے سمندری علاقے کے جنوب میں بھارتی آبدوز کی موجودگی کا سراغ لگایا اور اس کی نقل و حرکت کو محدود کر دیا'۔مزید کہا گیا تھا کہ 'پاکستان نیوی نے بھارتی آبدوز کی اپنی موجودگی کو خفیہ رکھنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا، نیوی فلیٹ یونٹس نے آبدوز کا مسلسل تعاقب کیا اور اْسے پاکستانی پانیوں سے دور دھکیل دیا'۔واضح رہے کہ 8 جولائی کو بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد سے کشمیر میں حالات کشیدہ ہیں اور پاکستان اس سلسلے میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتا رہا ہے۔گزشتہ تین ماہ کے دوران لائن آف کنٹرول پر بھی بھارت کی جانب سے درجنوں مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی جس میں متعدد پاکستانی شہری اور فوجی اہلکار جاں بحق ہوئے۔پاکستان نے کشمیر کی حالیہ صورتحال پر ہندوستان کو مذاکرات کی کئی بار دعوت دی تاہم انڈیا نے کشمیر پر مذاکرات سے صاف انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیاہوا ہے کہ وہ صرف دہشتگردی پر بات کرے گا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
بدھ 14 دسمبر 2016 کی مزید خبریں
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کی تینوں مسلح سربراہان اور عسکری حکام سے ملاقاتیں
-
سندھ اپیکس کمیٹی ، سی پیک سیکورٹی کے لئے فورس کی تشکیل اور انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے قیام کی منظوری
-
ہم پی ٹی آئی کی کون سی بات مانیں ؟ کہا گیا کہ کمیشن نہ بنا تولاک ڈاؤن کریں گے ،آج پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی کا پھولوں سے استقبال کریں گے ، وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی سے گفتگو
-
سیف سٹی اتھارٹی کے پی پی آئی سی تھری کے فوائد سامنے آنے لگے،کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے پہلا کرائم سین ریکارڈ کر لیا
-
اسلام آباد ،نجی ٹی وی پروگرام میں عمران شریف کا نام سنتے ہی طلباء کے قہقہے
-
کراچی ،قبریں فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار گورکن کے ہوشربا انکشاف
-
خیبرپختونخوااسمبلی میں تحریک انصاف اور ن لیگی اراکین اسمبلی کے مابین نوک جھونک
-
پاکستان ریلویز پر اعتماد کا اظہار
-
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،شدت ریکٹر سکیل پر 4.2ریکارڈ کی گئی
-
بنوں:نامعلوم افراد نے معروف مزار سرائے نیکہ کی قبر کھود کر نعش غائب کر دی
-
سعودی عرب: عبایہ اتارنے پر نوجوان خاتون زیر حراست
-
بھارت: ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونے پر 12 افراد گرفتار
-
سال 2017ء کی پہلی سہ ماہی میں ایک ارب ڈالرز کے یورو بانڈ کی فروخت مکمل کرلیں گے ، نائجیریا
-
افغانستان ، سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں اہم طالبان کمانڈر سمیت سولہ جنگجو اور ایک فوجی ہلاک ،متعدد افراد زخمی
-
وسکونسن ریاست میں دوبارہ گنتی ، ٹرمپ کی ووٹوں میں اضافہ
-
ویتنام کے ایک پولیس اسٹیشن میں دھماکا، تین اہلکار ہلاک
-
انڈونیشیا کے ایک اسکول پر ایک شخص کا چاقو سے حملہ
-
ہریتھک روشن دنیا کے تیسرے خوبصورت ترین مرد قرار
-
بم کی اطلاع: جرمنی جانے والی پرواز کو نیویارک ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا
-
تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ ختم کردیا
-
گوادر بندرگاہ اور اقتصادی راہداری کیلئے خصوصی سیکیورٹی فورس تشکیل
-
بھارت جوہری آبدوزوں کی تیاری میں مصروف ہے، تسنیم اسلم
-
نبی آخر الزماں کا امت مسلمہ کو دکھایا راستہ دنیا اور آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے، نواز شریف
-
ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو سڑکوں پر نکل کر عمل کروائیں گے، بلاول بھٹو زرداری
-
اقتصادی راہداری نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہو گا،سرتاج عزیز
-
پی آئی اے طیاروں کو گراوٴنڈ کرکے بین الاقوامی ادارے سے کلیئرنس حاصل کی جائے،مولانا فضل الرحمن
-
پاکستان میں بچ جانیوالا واحد ادارہ کرپشن ہے، ڈاکٹر طاہر القادری
-
آزاد کشمیر حکومت کے این ایف سی فنڈز میں اضافے کے مطالبے کی حمایت کریں گے،پرویز خٹک کی یقین دھانی
-
سینیٹ قائمہ کمیٹی مواصلات کا اجلاس،چیف سیکرٹریز بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کی اجلاسوں میں عدم شرکت پر اظہار برہمی
-
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سٹیل ملز اراضی کی تفصیلات طلب کر لیں
-
پرویز مشرف کا امریکہ میں علاج کا پروسیجرکامیابی سے مکمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.