فاروق ستار کاتبلیغ پر جانے کا اعلان

جمعہ 16 دسمبر 2016 11:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2016ء)ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے تبلیغ پر جانے کا اعلان کر دیا، سہ روزہ لگائے گئے۔ فاروق ستار نے جنید جمشید کے جنازے میں شرکت کے بعد مرحوم کے مشن کو آگے بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے 3روز کیلئے تبلیغ پر جانے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

جنید جمشید کی نماز جنازہ کے موقع پر معین خان اکیڈمی گراؤنڈ میں فاروق ستار کی مولانا طارق جمیل کے ساتھ ملاقات ہوئی اور گفتگو کے دوران مولانا نے انہیں تبلیغ پر جانے کی پیش کش کی جسے فاروق ستار نے فوری طور پر قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنید جمشید کے مشن کو آگے بڑھانے کیلئے تیار ہیں اور 3روز کیلئے تبلیغی جماعت کے ساتھ بھی جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :