لائن آف کنٹرول پربھارتی اشتعال انگیزی سے ایک کشمیری شہید

بھارتی فوج نے نکیال سیکٹرپرشہری آبادی پرگولہ باری اور فائرنگ کی، پاک فوج بھر پور جواب بھارتی فوج کی بس پر فائرنگ ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب ، احتجاجی مراسلہ دیا گیا

ہفتہ 17 دسمبر 2016 11:43

نکیال( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17دسمبر۔2016ء )لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزی سے ایک بے گناہ شہری شہید جب کہ پاک فوج دشمن کو بھرپور جواب دے رہی ہے۔میڈیا رپو رٹ کے مطابق لائن آف کنٹرول پرکچھ دن خاموشی کے بعد بھارت کی جانب سے ایک بارپھرجارحیت اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع ہوگیا، بھارتی فوج نے نکیال سیکٹرپرشہری آبادی پرگولہ باری اور فائرنگ کی ہے۔

ایل اوسی سے ملحقہ گاوٴں موہڑہ اور دھروتی میں بھارتی فوج کی گولہ بھاری سے شہریوں کا شدید مالی نقصان ہوا جبکہ موہڑہ میں اسد ولد دل محمد نامی شخص کی شہادت کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے۔ دوسری جانب بھارتی جارحیت کا پاک فوج کی جانب سے بھر پور جواب دیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کی اعلی ترین عسکری قیادت میں تبدیلی کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے یہ پہلی باراشتعال انگیزی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ادھر دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کوطلب کر کے لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی فائرنگ پرشدید احتجاج کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور انہیں پاکستان کی طرف سے احتجاجی مراسلہ دیا گیا ، دفترخارجہ کیڈائریکٹرڈاکٹرفیصل نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکے حوالے کیا، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے شہریوں پرفائرنگ ناقابل قبول اورافسوسناک ہے بھارتی فوج کی اسکول وین پرفائرنگ سے ڈرائیورشہید،8بچے زخمی ہوئے، انہوں نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر جارحیت بند کرے اور ایل اوسی پر2003کے معاہدے کی پاسداری کرے۔