ہمارے چار مطالبات میں پہلے ہی نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل در آمد کامطالبہ شامل ہے،خورشید شاہ
نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل در آمد نہیں کیا جا رہا ہے ،عدالت عظمی کے کمیشن کی انکوائری رپورٹ نے ہمارے مطالبے کی صداقت پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے وزیر داخلہ تذبذب کا شکار ہیں،حقائق کے بعد وزیر داخلہ کا اپنے عہدے پر براجمان رہنا دہشت گردی کے شکار عوام کے ساتھ بھونڈا مذاق ہوگا ،بیان
ہفتہ 17 دسمبر 2016 11:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17دسمبر۔2016ء)قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے سپریم کورٹ کے سانحہ کوئٹہ پر بنائے گئے انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے چار مطالبات میں پہلے ہی نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل در امد کامطالبہ شامل ہے اور ہم نے یہ مطالبہ اس لئے رکھا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل در امد نہیں کیا جا رہا ہے۔
اور اب عدالت عظمی کے کمیشن کی انکوائری رپورٹ نے ہمارے مطالبے کی صداقت پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔ جاری ایک بیان میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ وہ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل در امد نہیں ہو رہا اور اس معاملے میں وزیر داخلہ تذبذب کا شکار ہیں۔(جاری ہے)
اور اب عدالت عظمی کے کمیشن کی رپورٹ سے ثابت ہوگیا کہ وزیر داخلہ غلط بیانی کرتے ہیں ، وزارت داخلہ میں قیادت کا فقدان ہے اور وزارت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کنفیوڑن کا شکار ہے، افسر شاہی وزیر داخلہ کی خوشامد میں لگی ہوئی۔
اب ان حقائق کے بعد وزیر داخلہ کا اپنے عہدے پر براجمان رہنا دہشت گردی کے شکار عوام کے ساتھ بھونڈا مذاق ہوگا اس لئے ضروری ہے کہ وزیر داخلہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قوم نے دہشت گردی کے خلاف جانیں دیں، اپنا مال لٹایا اور گھر بار چھوڑا اور اپنے ٹیکسوں سے اپنی بساط سے بھی زیادہ پیسہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے صرف کیا۔ لیکن یہ بات نہایت قابل افسوس اور قابل مذمت ہے کہ وزیر داخلہ اور اس کے ماتحت ادارں کی ناقص کارکردگی ، غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ہم کھربوں روپئے خرچ کرنے کے باوجود بھی تسلی بخش نتائج حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات تو سب پہ عیاں ہے کہ وزارت داخلہ کالعدم تنظیموں کے خلاف موثر کارروائی کرنے سے قاصر رہی اور کالعدم تنظیموں کے لوگ کبھی ایک روپ میں اور کبھی دوسرے روپ میں ازاد گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ اور اس کی وزارت کی اگر یہی کارکردگی رہی تو پھر خدشہ ہے کہ ضرب عضب میں سول و ملٹری اداروں نے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ بھی ضائع ہو جائیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حیرت کی بات تو یہ بھی ہے کہ دہشت گردی کی قیامت کئی بار اور کئی شہروں میں ٹوٹی مگر وزیر داخلہ نے دہشت گردی کے مقام پر جا کر کبھی اظہار افسوس بھی نہ کیا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 17 دسمبر 2016 کی مزید خبریں
-
جلسوں میں عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے،نوازشریف
-
خیبر پختونخوا میں 4 ہزار سکول چار دیواری سے محروم
-
ن لیگی ایم این اے میاں فاروق نے بیٹے کوضلع کونسل کے چیئرمین کاٹکٹ نہ ملنے پراستعفیٰ دیدیا
-
سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ پر تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ ایک سنجیدہ معاملہ ہے ،میر سر فراز بگٹی
-
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پی آئی اے طیارے کی فروخت پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا
-
کامونکے،سٹی پولیس کی ناکہ بندی ،شراب کے نشے میں دھت ایم پی اے پی پی 101 کابیٹا دوست سمیت گرفتار
-
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی گھریلو تشدد کیخلاف صوبائی حکومت کے بل پر اسلامی نظر یاتی کونسل کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت
-
کراچی،اسٹیل ملز کی نجکاری کیلئے زمین کی فی ایکڑ مالیت 3کروڑ روپے تجویز کر دی گئی
-
کراچی،پاک سوزوکی کا پاکستان میں مزید 46کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار حکومت کی کمپنی کو ہرممکن تعاون فراہمی کی یقین دہانی
-
فیصل آباد کی سیاست میں ہلچل
-
وزیر اعظم کا 15 مارچ سے مردم شماری کے آغاز کا اعلان باعث مسرت ہے،مریم اورنگزیب
-
شاہ محمود قریشی کا اعتزاز احسن سے ٹیلی فونک رابطہ،سینٹ سے حزب اختلاف کے مشترکہ "پانامہ بل" کی منظوری پر مبارکباددی
-
پشاور،قومی اسمبلی میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے مابین توں توں خیبرپختونخوااسمبلی تک پہنچ گئی
-
ملکی و غیر ملکی قرضوں کا حجم 22ہزار ارب سے بڑھ گیا ،سٹیٹ بینک رپورٹ
-
ایران پر پابندیاں: اوباما نے بل پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا
-
حلب کشیدگی، ایران اور روس کے سفیروں کو برطانیہ نے دفتر خارجہ طلب کر لیا
-
بھارتی سپریم کورٹ نے فضائیہ کے مسلمان ملازمین کے داڑھی رکھنے پر پا بندی لگا دی
-
بریگزیٹ نے برطانیہ کوکہیں کانہ چھوڑا
-
روس کا امریکی الزام پر سخت ردعمل
-
شامی حکومت نے حلب سے انخلا معطل کر دیا
-
روہنگیا مظالم، اقوام متحدہ کی سوچی حکومت پر تنقید
-
یہودی آبادکاری کے حامی اسرائیل میں امریکی سفیر مقرر
-
جنوبی کوریائی صدر کے مواخذے کی قانونی اساس موجود نہیں، وکلائے دفاع
-
تھائی پارلیمنٹ نے متنازعہ سائبر قانون منظور کر لیا
-
سعودی عرب کا مغربی ثقافت سے بچوں کو دور رکھنے کا منصوبہ
-
بھارت :ہائی ویز پر قائم شراب کی دکانیں بند کرنے کا حکم
-
سانحہ اے پی ایس : آرمی پبلک اسکول پشاور میں مر کزی تقریب کا انعقاد
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں 15مارچ سے مردم شماری شروع کرنے پر اتفاق
-
آرمی چیف نے 13دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی
-
لائن آف کنٹرول پربھارتی اشتعال انگیزی سے ایک کشمیری شہید
-
جب وزیراعظم پانامہ لیکس پر جواب دینے پارلیمنٹ آئیں گے تب میں بھی جاؤں گا، عمران خان
-
وزیراعظم نوازشریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثار کی 3گھنٹے کی طویل ملاقات
-
وفاقی حکومت نے تلورکے شکا ر پر پا بندی کے با وجودسعودی شہزادوں انکے شکار کی اجازت دید ی
-
ہمارے چار مطالبات میں پہلے ہی نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل در آمد کامطالبہ شامل ہے،خورشید شاہ
-
بھارت مذاکرات سے بچنے کیلئے پٹھان کوٹ واقعہ کو بطور بہانہ استعمال کررہا ہے، نفیس ذکریا
-
بھارت نے جارحیت مسلط کرنے کی کوشش کی تو فیصلہ کن جنگ ہو گی،خواجہ آصف
-
مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کی خاتون میجر نے خود کشی کر لی
-
حویلیاں طیارہ حادثہ کی تحقیقات ایک آزاد ادارہ کر رہا ہے، انجن میں پہلے سے خرابی کا علم نہیں تھا، ترجمان پی آئی اے
-
حیدرآباد: رینجرز پر خود کش حملے کی کوشش ناکام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.