بھارت مذاکرات سے بچنے کیلئے پٹھان کوٹ واقعہ کو بطور بہانہ استعمال کررہا ہے، نفیس ذکریا

بھارت کے پاس کوئی ثبوت نہیں ،پاکستان نے مذاکرات کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے،ترجمان دفتر خارجہ

ہفتہ 17 دسمبر 2016 11:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17دسمبر۔2016ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ بھارت مذاکرات سے بچنے کیلئے پٹھان کوٹ واقعہ کو بطور بہانہ استعمال کررہا ہے۔ بھارت کے پاس پاکستان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔ پاکستان نے مذاکرات کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت مذاکرات کیلئے پٹھان کوٹ واقعے کو بطور بہانہ استعمال کررہا ہے۔ آئندہ سال مذاکرات کی بحالی اور خطے میں سکیورٹی صورتحال اک دارومدار بھارت پر ہے۔ پاکستان نے بھارت کے ساتھ مذاکرات کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں۔ انہں نے کہا کہ بھارت نے نومبر میں سارک اجلاس کو سبوتاژ کیا سارک اجلاس سیاست کیلئے نہیں خطے کی سماجی و اقتصادی صورتحال کیلئے تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کلبھوشن یادیو نے دہشت گردوں کی مالی معاونت میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔