بھارت نے جارحیت مسلط کرنے کی کوشش کی تو فیصلہ کن جنگ ہو گی،خواجہ آصف

بھارت جارحانہ طرز عمل سے خطے کے امن پر اثر انداز ہونا چاہتا ہے ، کشمیریوں کی جدوجہد سے بھارت کے ہاتھ پاؤں پھولے ہوئے ہیں، عالمی برادری بھارتی طرز عمل کا نوٹس لے، پاک افواج بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دے رہی ہیں ، مذاکرات کی بات ہماری کمزوری نہیں طاقت کا ثبوت ہے،وزیر دفاع کا نکیال سیکٹر پر بھارتی فورسز کی فائرنگ پر شدید ردعمل

ہفتہ 17 دسمبر 2016 11:46

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17دسمبر۔2016ء ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے جارحیت مسلط کرنے کی کوشش کی تو فیصلہ کن جنگ ہو گی،بھارت جارحانہ طرز عمل سے خطے کے امن پر اثر انداز ہونا چاہتا ہے ۔ کشمیریوں کی جدوجہد سے بھارت کے ہاتھ پاؤں پھولے ہوئے ہیں، عالمی برادری بھارتی طرز عمل کا نوٹس لے، پاک افواج بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دے رہی ہیں ، مذاکرات کی بات ہماری کمزوری نہیں طاقت کا ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نکیال سیکٹر پر بھارتی فورسز کی فائرنگ پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت جارحانہ طرز عمل سے خطے کے امن پر اثر انداز ہونا چاہتا ہے ۔ کشمیریوں کی جدوجہد سے بھارت کے ہاتھ پاؤں پھولے ہوئے ہیں۔ عالمی برادری بھارتی طرز عمل کا نوٹس لے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دے رہی ہیں ۔ مذاکرات کی بات ہماری کمزوری نہیں طاقت کا ثبوت ہے ۔ بھارت اپنے طرز عمل سے باز نہ آیا تو اسے منہ کی کھانا پڑے گی۔انھوں نے کہاکہ بھارت نے جارحیت مسلط کرنے کی کوشش کی تو فیصلہ کن جنگ ہو گی ۔