بلاول کے سیاسی استاد شاید ان کی بھلائی نہیں چاہتے،مریم اورنگزیب

بلاول جب اخلاق سے گری بات کریں گے تو لوگ انکو بچہ سمجھ کر نظر انداز کریں گے، وزیرمملکت اطلاعات کا بیان

پیر 19 دسمبر 2016 10:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2016ء) وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلاول کے سیاسی استاد شاید ان کی بھلائی نہیں چاہتے،بلاول جب اخلاق سے گری بات کریں گے تو لوگ انکو بچہ سمجھ کر نظر انداز کریں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز جاری بیان میں وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول کے آج کے اخلاق سے گرے ہوئے بیان نے آکسفورڈ کی تعلیم کو شرمندہ کر دیا ہے ۔

بلاول کو ان کا میڈیا سیل یہی بتا دیتا کہ پاناما دستاویزات میں وزیراعظم کا نام نہیں،مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاناما دستاویزات میں البتہ بھٹوخاندان کا ذکرضرور ہے ۔اپنے دور میں کوئی جلسہ نہ کر سکنے والے آج کھلے عام جلسے کر رہے ہیں:مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ کھلے عام جلسوں کا انعقاد مسلم لیگ ن کی فتح ہے۔