عالمی بینک نے سندھ طاس معاہدہ بچانے کیلئے انوکھا فیصلہ کرلیا
پاکستان اور بھارت کے درمیان 2 ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹس کی تعمیر پر پیدا ہونے والے اختلافات کو حل کرنے کیلئے سفیر مقرر کر دیا پاکستان نے ان پلانٹس کی تعمیر پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے دریائے چناب اور نیلم میں پانی کے بہاؤ پر اثر پڑے گا
منگل 20 دسمبر 2016 10:58
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2016ء) عالمی بینک نے سندھ طاس معاہدہ بچانے اور بھارت کے درمیان 2 ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹس کی تعمیر پر پیدا ہونے والے اختلافات کو حل کرنے کیلئے سفیر مقرر کر دیا ہے۔دونوں ممالک نے انڈس ریور سسٹم کیساتھ زیر تعمیر 2 ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹس کی تعمیر پر پیدا ہونے والے مسائل کو حل کرنے کیلئے چند ماہ قبل عالمی بینک سے رجوع کیا تھا۔
پاکستان نے ان پلانٹس کی تعمیر پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے دریائے چناب اور نیلم میں پانی کے بہاؤ پر اثر پڑے گا۔عالمی بینک نے جواب میں دونوں ممالک کو مسائل حل کرنے کیلئے سندھ طاس معاہدے کے استعمال کا میکنیزم طے کرنے کا کہا تھا تاہم دونوں کسی بھی نتیجے پر نہ پہنچ سکے اور دونوں نے مختلف طریقہ کار جاری کئے۔(جاری ہے)
پاکستان کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کے برخلاف کشن گنگا اور ریٹل ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹس کی تعمیر پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
یہ پاور پلانٹس بھارت کی جانب سے بالترتیب کشن گنگا اور دریائے چناب پر تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ بعد ازاں بھارت نے ایک غیر جانبدار ماہر بھیجنے کی درخواست کی جبکہ پاکستان نے ثالثی عدالت مقرر کرنے کا مطالبہ کیا۔عالمی بینک نے دونوں ممالک کی جانب سے اپنائے گئے موقف پر بیک وقت پیش رفت کی لیکن اسے یہ ڈر تھا کہ اس سے حاصل ہونے والے متضاد نتائج سندھ طاس معاہدے کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں اور اسی باعث گزشتہ ہفتے انہیں ترک کر دیا گیا اور ورلڈ بینک گروپ کے صدر جم ینگ کم نے پاکستان اور بھارت کے وزراء خزانہ کو بھیجے گئے خطوط میں اس فیصلے سے آگاہ کیا اور موقف اپنایا کہ عالمی بینک سندھ طاس معاہدہ بچانے کیلئے ایسا کر رہا ہے۔دراصل اس کا مطلب یہ تھا کہ عالمی بینک ثالثی عدالت یا غیر جانبدار نمائندوں کا چیئرمین مقرر نہیں کر رہا تھا۔ صدر کا کہنا تھا کہ ”ہم سند ھ طاس معاہدے کو بچانے اور دونوں ممالک کو زیر تعمیر 2 پاور پلانٹس کی تعمیر پر سندھ طاس معاہدے کے تحت اختلاف کے حل کیلئے متبادل راستے تلاش کرنے کا موقع دینے کیلئے کارروائی روکنے کا اعلان کر رہے ہیں۔“ان کا مزید کہنا تھا کہ ”یہ دونوں ممالک کیلئے اختلافات کوپرامن طریقے اور سندھ طاس معاہدے کی روح سے حل کرنے کیلئے ایک موقع ہے۔ بجائے اس کے کہ دونوں ممالک متوازی طریقہ اختیار کریں جس کے باعث سندھ طاس معاہدہ ناقابل عمل ہو سکتا ہے۔“عالمی بینک کے ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اگرچہ یہ معاملہ دونوں ممالک کو حل کرنے کا کہا گیا لیکن اس کے باوجود عالمی بینک نے دونوں فریقین کیساتھ رابطوں اور انہیں مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے ایک سفیر مقرر کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بینک کے صدر نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان مذاکرات کیلئے این سولیمن کو نمائندے کے طور پر بھیجنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔سینئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ ”یہ اب بھی دونوں ممالک پر منحصر ہے کہ وہ اس معاملے پر بات چیت کریں اور اسے معاہدے کے تحت حل کریں۔“ ان کا مزید کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت بینک کا ایک باضابطہ کردار ہے اور یہ معاہدہ بینک کو اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ وہ ایک فریق کے طریقہ کار کو دوسرے پر مقدم ٹھہرائے۔سندھ طاس معاہدہ 1960ء دنیا میں ہونے والے معاہدوں میں کامیاب ترین سمجھا جاتا ہے جو پاکستان اور بھارت کے درمین بارہا کشیدگی کے باعث بھی قائم ہے۔ اس معاہدے کے تحت دریاؤں کے استعمال کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان معلومات کے تبادلے کا میکنیزم بنایا گیا ہے جسے انڈس کمیشن کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس میں دونوں ممالک کی جانب سے ایک ایک کمشنر ہوتا ہے۔ اس معاہدے میں دونوں فریقین کی جانب سے اٹھنے والے سوالات، اختلافات اور تنازعات کو حل کرنے کا طریقہ کار بھی وضع کیا گیا ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
منگل 20 دسمبر 2016 کی مزید خبریں
-
قومی اسمبلی میں تیسرے روز بھی تحریک انصاف اور حکمران جماعت کے درمیان الزم تراشیاں جاری
-
آئی جی سندھ اچھے افسرہیں وہ رخصت پرگئے ہیں،مولا بخش چانڈیو
-
فوج اور حکومت کے درمیان تناؤ گورننس صحیح نہ ہونے پر ہوتا ہے،پرویز مشرف
-
ق لیگ کے سابق ناظم سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ ن لیگ میں شامل
-
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بیمار اور مردہ مرغیوں کا گوشت بیچنے والوں کے خلاف کارروائی‘6ہزار کلوگوشت برآمد
-
پنجگور: عرب شیخ پر مسلح افراد کا حملہ، گاڑی کو نقصان،جانی نقصان نہیں ہوا
-
کوئٹہ: سوئی میں باردی سرنگ دھماکہ2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق
-
ضیا ء آفریدی الزامات کی بجائے اپنے کیس کی طرف توجہ دیں،مشتاق غنی
-
ملک بھر میں کومبنگ آپریشن میں ڈیڑھ لاکھ گرفتاریاں ہوئیں، مصدق ملک
-
سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے صوبے میں 50 ہزار اساتذہ این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی کر نے کا اعلان کردیا
-
پشاور، چار دہائیوں تک لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی پشتو گلو کارہ معشوق سلطان زندگی کی بازی ہار گئی
-
پشاور سمیت صوبے بھر میں پنجاب حکومت کی گاڑیوں کے استعمال پرپابندی عائد کرنے کی سفارشات عائد
-
بھارتی تاجر کا بیٹی کی شادی پر بے گھر افراد کو مکان کا تحفہ
-
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں درخت نے شادی کی تقریب کو سوگ میں بدل دیا
-
بھارت، مدراس عدالت نے مسجد کے احاطے میں غیر قانونی شرعی عدالت کو کام کرنے سے روکنے کے احکامات جاری
-
افغان فورسز کا آپریشن، پانچ طالبان ہلاک، 6زخمی
-
سلامتی کونسل میں حلب کے بارے میں قرارداد کے مسودے پر اتفاق
-
لبنان میں تیس رکنی ملکی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
جرمن وزیر دفاع کے طیارے میں تکنیکی خرابی، نائجیریا میں زیادہ رکنا پڑ گیا
-
امریکہ ، مختلف شہروں میں ڈونلڈ ٹرمپ مخالف مظاہرے کئے گئے
-
قومی ترانے کا احترام نہ کرنے پر غداری کا الزام
-
برازیل میں روبسٹا کافی کی درآمد پر پابندی ختم ہونے کا امکان
-
وفاقی حکومت نے 5 اہم ترین ریگولیٹر ز کو وزارتوں کے ماتحت کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
-
فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کیلئے اس کی ترقی پر خصوصی توجہ دینا ہو گی‘ وزیر خزانہ
-
توانائی منصوبوں میں غفلت اور تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،نواز شریف
-
ترکی میں فائرنگ سے روسی سفیرآندرے کارلوف ہلاک ہوگئے
-
دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، نوازشریف
-
سینٹ،اختیارات میں اضافہ،بجٹ منظوری کا اختیار دینے کی قرار داد متفقہ منظور
-
کمیشن رپورٹ میں تمام حقائق لکھ دیئے ،منظرعام پرلاناحکومت کاکام ہے، جسٹس (ر)جاوید اقبال
-
عالمی بینک نے سندھ طاس معاہدہ بچانے کیلئے انوکھا فیصلہ کرلیا
-
سینیٹ ذیلی کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کا اجلاس
-
سعودی عرب ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی روضہ رسول پرحاضری
-
یو اے ای وزارت ثقافت، امور نوجوانان، سماجی ترقی کے سربراہ شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا دورہ کیا ، روایتی گھنٹہ بھی بجایا
-
حکومت نام بدل کرکام کرنے والی کالعدم تنظیموں کے لیڈروں سے ملاقاتیں کررہی ہے، خورشید شاہ
-
آصف زرداری 23 دسمبر کوپاکستان پہنچیں گے
-
پاسپورٹ ضبط، 17 پاکستانی مصر میں محصور
-
لاہور ہائیکورٹ، نیوز لیک سینڈل کی انکوائری رپورٹ جمع کرانے کیلئے حکومت کو دس جنوری تک کی مہلت
-
پاناما لیکس کا سب کیا دھر اپی ٹی آئی والوں کا ہے،مولانا فضل الرحمان
-
حکومت کو پی آئی اے کا نیا چیئر مین ڈھونڈنے میں مشکلات کا سامنا، کوئی بھی شخص یہ عہدہ لینے کے لئے تیار نہیں، محمد زبیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.