ایکنک اجلاس، وزیر اعظم قومی صحت پروگرام اور تربیلا توسیعی منصوبے سمیت 145 ارب کے آٹھ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

بدھ 21 دسمبر 2016 10:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2016ء) قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹیو کونسل(ایکنک) نے وزیر اعظم قومی صحت پروگرام اور تربیلا توسیعی منصوبے سمیت 145 ارب روپے کے آٹھ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے ،وزیر اعظم قومی صحت پروگرام پر 8ارب روپے سے زائد،تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے پر 82ارب سے زائدمندرہ چکوال روڈ کی بہتری پر9ارب روپے سے زائد،کالا شاہ کاکو لاہور رنگ روڈ کے منصوبے پر 12آرب روپے سے زائد ،ٹیکنالوجی پارک اسلام آباد پر9ار ب سے زائد جبکہ یونیورسٹیوں کے فیکلٹی ڈیویلپمنٹ پر7ارب روپے خرچ کئے جائیں گے وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامئے کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں وزارت خزانہ کے دفتر میں منعقد ہوا اجلاس میں تعلیم صحت اور توانائی اور انفراسٹرکچر کے متعدد منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔

(جاری ہے)

اعلامئے کے مطابق ایکنک نے وزیراعظم قومی صحت پروگرام کی منظوری دے دی ہے جس پر 8 ارب 17کروڑ روپے لاگت آئے گی منصوبے کا نفاذ ملک کے 34 اضلاع میں ہوگا جس کا مقصد ملک کے غریب اور نادار طبقے کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات مفت فراہم کرنا ہے منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر فی خاندان کی 50 ہزارروپے کی ہیلتھ انشورنس بھی کی جائے گی جب کہ مریض کے صحت یاب نہ ہونے کی صورت میں ہیلتھ انشورنس کی مد میں مریض کو ڈھائی لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے ، اجلاس میں قابل تجدید ڈویلپمنٹ سیکٹر سرمایہ کاری پروگرام کے دوسرے فیز کی منظوری دیدی ہے جس پر مجموعی طور پر 15آرب 79 کروڑ روپے لاگت آئے گی منصوبے کے تحت پانی سے بجلی بنانے کے تین منصوبے مکمل کئے جائیں گے جس سے 52.2میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی ان منصوبوں میں دارل خاور ہائیڈرو پاور پراجیکٹ36.6میگا واٹ ،رانولیہ ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ17میگا واٹ اور ماچھی ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ 2.6میگا واٹ شامل ہے منصوبے کے تحت کوٹو ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ 31میگا واٹ ،جبوری ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ 8میگا واٹ اور کروڑا ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ 9.8میگا واٹ کی فزیبیلیٹی رپورٹ بھی تیار کی جائے گی ان منصوبوں کا مقصد خیبر پختونخوا میں سستی بجلی پیدا کرنا ہے اور یہ پراجیکٹ کوہستان ،سوات ،مردان ،دیر شانگلہ مانسہرہ اور پشاؤر میں مکمل کئے جائیں گے ،وفاقی حکومت نے چودہ سو دس میگا واٹ کے تربیلا پانچواں توسیعی منصوبے کی بھی منظوری دے دی ہے جس پر 82آرب 35 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ اگلے چار سالوں میں مکمل کیا جائے گا جس کے تحت مذید تین نئے پاؤر یونٹس لگائے جائیں گے اور بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کو 1410میگا واٹ تک بڑھا دیا جائے گا منصوبے کی تکمیل کے بعد تربیلا ڈیم سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت6298مگا واٹ ہوجائے گی۔

ایکنک نے چونسٹھ کلومیٹر طویل مندرہ چکوال روڈ کے64کلو میٹر سڑک کی بہتری کے منصوبے کی بھی منظوری دیدی ہے جس پر 9آرب33کروڑ روپے سے زائد کی لاگت آئے گی منصوبے کی منظوری ایکنک کی جانب سے اٹھائے جانے والے تحفظات دور ہونے کے بعد دی گئی ہے منصوبے کے تحت 64کلو میٹر کے موجودہ سڑک کو ڈبل کرنے کے ساتھ ساتھ دو رویہ کریج وے کی تعمیر چکوال ناردرن بائی پاس اور ریلوے فلائی اوور تعمیر کئے جائیں گے ۔

کمیٹی نے 12 ارب روپے 84کروڑ روپے کی لاگت سے کالا شاہ کاکو لاہور رنگ روڈ کا منصوبہ بھی منظور کرلیا گیا یہ منصوبہ 18کومیٹر طویل ہوگا جس میں دریائے راوی پر مشرقی بائی پاس پر پل کی تعمیربھی کی جائے گی ایکنک نے ٹیکنالوجی پارک ڈویلپمنٹ اسلام آباد کی منصوبے کی بھی منظوری دیدی جس پر 9آرب 24 کروڑ روپے لاگت آئے گی منصوبے کی لاگت میں غیر ملکی قرضہ بھی شامل ہے جو کہ ایگزیم بنک آف کوریہ کی جانب سے سافٹ لون کی صورت میں فراہم کیا جائے گایہ ٹیکنالوجی پارک اگلے چار سالوں میں تعمیر ہوگا ایکنک نے ملک بھر می یونیورسٹیوں کے فیکلٹی ڈیویلپمنٹ پروگرام کیلئے 7 ارب 14 کروڑ روپے سے زائد کے منصوبے کی بھی منظوری دے دی ہے یہ پروگرام دسمبر2024تک مکمل ہوگاجس کے تحت تحقیق کے شعبے میں کام کرنے والے پی ایچ ڈی سکالرز کو 2ہزار سکالرشپس دئیے جائیں گے ایکنک نے بلوچستان میں درگئی شابوزئی روڈ )این (8تونشہ شریف (این 55)کے منصوبوں کی اپ گریڈیشن کیلئے تعمیراتی کمپنی کی تبدیلی کی بھی منظوری دید ی ہے ۔