پرویز خٹک نے ضیاء اللہ آفریدی کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ پر بغیر ثبوت الزام نہیں لگائے،عدالت میں ثابت کروں گا،ضیاء اللہ آفریدی

بدھ 21 دسمبر 2016 10:40

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے تحریک انصاف کے رہنماء ضیاء اللہ آفریدی کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا جبکہ ضیاء اللہ آفریدی نے کہا ہے کہ بغیر ثبوت کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کیخلاف الزامات نہیں لگائے ،تمام ثبوت عدالت میں جمع کراؤں گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے اپنی ہی جماعت کے رہنما ء ضیاء اللہ آفریدی کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا ، صوبائی وزیر اعلی نے یہ فیصلہ ضیاء اللہ آفریدی کے الزامات کے بعد کیا جس میں انہوں نے خیبرپختونخواہ کے احتساب کمیشن کو ”پرویز خٹک کمیشن“ کہا تھا۔

پرویز خٹک نے عدالت سے رجوع کرنے کیلئے اپنے وکلاء سے مشاورت شروع کر دی ہے جبکہ صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق غنی نے کہا ہے کہ احتساب کمیشن خودمختار ہے، کمیشن کے حوالے سے ضیاء اللہ آفریدی کا بیان حقیقت پر مبنی نہیں ہے ۔دوسری جانب ضیاء اللہ آفریدی نے بھی اعلان کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک عدالت ضرور جائیں ،میں نے بغیر ثبوت الزامات نہیں لگائے ،پرویز خٹک کے خلاف تمام عدالت میں پیش کروں گا،انہوں نے کہا کہ مشتاق غنی کومیرے خلاف سوچ سمجھ کربولناچاہیے، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک معدنیات کے غیرقانونی تقسیم میں بھی ملوث ہیں ۔

متعلقہ عنوان :