جرمنی ، کرسمس مارکیٹ پر ٹرک حملے کے الزام میں گرفتار پاکستانی شہری کو رہا کر دیا گیا

نوید کو نامکمل شوائد کی بنیاد پر رہا کیا گیا ہے،پروسیکیوٹر

بدھ 21 دسمبر 2016 10:40

برلن ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2016ء ) جرمنی میں کرسمس مارکیٹ پر ٹرک حملے کے الزام میں گرفتار پاکستانی شہری نوید کو رہا کر دیا گیا ۔جرمن میڈیا کے مطابق برلن میں کرسمس مارکیٹ پر ٹرک حملے کے الزام میں گرفتار پاکستانی شہری نوید کو رہا کر دیا گیا ہے ۔پروسیکیوٹر کے مطابق نوید کو نامکمل شوائد کی بنیاد پر رہا کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل جرمن وزیر داخلہ تھامس دی میزیرے نے دعویٰ کیا تھاکہ برلن میں ٹرک حملے کے الزا م گرفتارمشتبہ شخص پاکستان سے آیاتھااور اس نے پناہ کیلئے درخواست دے رکھی تھی۔

دوسری جانب جرمن اخبار کا کہنا تھاکہ برلن حملے کے تناظر میں غلط شخص کو گرفتار کیاگیا ،اصل ملزم اب بھی آزاد اور مزید نقصان پہنچا سکتا ہے ۔جرمن اخبار ” ڈی ویلٹ “کے مطابق برلن حملے کامشتبہ حملہ آور 32 سالہ نوید یکم جنوری 1993 کوپاکستان میں پیدا ہوا، جو فروری 2016 میں پناہ گزین کی حیثیت سے جرمنی آیا تھا۔واضح رہے کہ برلن میں گزشتہ رات کرسمس کی خریداری کے لیے لگائی گئی مارکیٹ میں ٹرک حملے میں 12 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :