مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرارداد موجود ،نئی قرارداد کی ضرورت نہیں، سیکریٹری خارجہ

بین الاقوامی برادر ی ان بھارت پر دباو ڈال کر قرار داد پر عملدرآمد کرائے بھارت کی جانب سے لائن اف کنٹرول کی خلاف ورزیاں میں 45سویلین شہید ہوئے، اقوام متحدہ کو تحریری طور پر بھارتی خلاف ورزیوں با رے آ گا ہ کیا ہم افغانستان میں کوئی تشدد نہیں دیکھنا چاہتے ،پاکستان میں بیٹھ کر ایسا کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی، ، اعزاز چوہدری کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو بر یفنگ کل بھوشن یادیو کیس کے ڈوزئیر کی تیاری حتمی مراحل میں ہے،ہمارا کیس ہرگز کمزور نہیں ہے ، سر تا ج عزیز

جمعرات 22 دسمبر 2016 10:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2016ء)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس نزہت صادق کی زیر صدارات ہوا ۔کمیٹی کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن اف کنٹرول کی خلاف ورزیاں میں 45سویلین شہید ہوئے،ہم نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو تحریری طور پر بھارتی خلاف ورزیوں کی اطلاع دی، اعزاز چوہدری نے بتایا کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرارداد موجود ہے جو کافی ہے، مزید کسی نئی قرارداد کی ضرورت نہیں،بین الاقوامی برادر ی ان بھارت پر دباو ڈال کر قرار داد پر عملدرآمد کرائے ، اعزاز چوہدری نے بتایا کہ ہم نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر کوموبائلائزکیا جبکہ بھارت نے انھیں مقبوضہ کشمیر میں جانے کی اجازت نہیں دی ۔

(جاری ہے)

ہارٹ اف ایشیا میں شرکت کا فیصلہ درست تھا کیونکہ یہ کانفرنس افغانستان کے بارے میں تھا ،ہم افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں اور ہم کسی بیان پر اکساتے نہیں،ہم نے تحریک طالبان افغانستان اور حقانی نیٹ ورک کو واضح پیغام دیا ہے کہ ہم افغانستانمیں کوئی تشدد نہیں دیکھنا چاہتے ،پاکستان میں بیٹھ کر ایسا کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی لیکن حقیقت میں ان نیٹ ورکس کا زیادہ حصہ افغانستان میں ہی ہے ، جن کا اب انھیں ادراک ہو رہا ہے۔

اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ ہم افغانستانمیں مداخلت نہیں کرنا چاہتے،بھارت ایل او سی پر فائرنگ کرنے کا جواز دیتا ہے کہ سرحد پار سے دہشت گرد آ رہے تھے ، مشیر خارجہ سرتاج نے کہا کہ کل بھوشن یادیو کے بارے میں تحقیقات ہو رہی ہے اور میں نے کہا تھا اضافی معلومات چاہئے لیکن میڈیا نے اسے شواہد کہ دیا ۔فرحت اللہ بابر نے کہا کہ کل بھوشن یادیو مارچ میں گرفتار ہوا ، اتنا عرصہ گزر گیا ہے، ہمارا کیس کمزور ہو رہا ہے ،سرتاج عزیز نے کہا کہ کل بھوشن کے نیٹ ورک کو مزید دریافت کر ر ہے ہیں ،کل بھوشن یادیو کیس کے ڈوزئیر کی تیاری حتمی مراحل میں ہے اورجلد تیار ہو جائے گا،اس پر پیش رفت ہو رہی ہے،ہمارا کیس ہرگز کمزور نہیں ہے ،کل بھوشن ایک حاضر سروس افسر ہے جس سے واضح ہے کہ بھارت مداخلت کر رہا ہے،بھارت جس طرح دہشت گردی کے حمایت کر رہا ہے اس کا پتہ لگانا زیادہ اہم ہے ،شروع میں ہم نے اس کی ویڈیو جاری کی،جلد اس کے بارے میں مزید اطلاعات آئیں گی،بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کے واقعات میں دسمبر میں کمی آئی ہے ،ایل او سی کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی سفیراورنائب سفیر کو 60/65بار دفتر خارجہ طلب کیا۔